
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے بعد اب پاکستانی ماڈل نے بھی برہنہ فوٹ شوٹ کروایا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
رواں ماہ جولائی میں بالی ووڈ سپر اسٹار رنویر سنگھ نے ایک میگزین کے سرورق کیلیے نازیبا فوٹ شوٹ کروایا تھا جس کے بعد یہ معاملہ بھارت میں قومی سطح پر اٹھا اور پھر اداکار کے خلاف قانونی کارروائی کیلیے شکایت بھی درج کرائی گئی۔
رنویر سنگھ کا فوٹو شوٹ پہلا موقع تھا جب کسی مرد اداکار نے کپڑوں کے بغیر اپنے جسم کی نمائش کی اور تصاویر بنوائیں۔
اب پاکستانی ماڈل ایمل خان نے بھی رنویر سنگھ کی طرح نازیبا فوٹو شوٹ کروایا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ایمل خان کی تصاویر سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر فوٹوگرافر احسن خان شیئر کیں۔ اس فوٹو شوٹ کی کوئی وجہ تو سامنے نہیں آئی البتہ رنویر نے فوٹو شوٹ کے ذریعے 70 کی دہائی کے پاپ آئکن برٹ رینالڈس کو خراج تحسین پیش کیا تھا جو 1972 میں کاسموپولیٹن میگزین کے شوٹ کے لیے بے لباس ہو ئے تھے۔
دو مرتبہ بہترین ماڈل کا ایوارڈ جیتنے والے پاکستانی ماڈل ایمل خان کو سرحد پار اداکار سے متاثر ہوکر عریاں فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کا سامنا ہے۔ وائرل تصاویر میں ماڈل کو کرسی پر مکمل بے لباس و عریاں دیکھا جا سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1602613540812210176 https://twitter.com/x/status/1602599272305885184
https://twitter.com/x/status/1602780736418889731
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aimalahh11.jpg