رشوت کی شکایات،پنجاب میں ڈومیسائل ختم کرنےکا فیصلہ، کیا ڈومیسائل تصور ہوگا؟

domi%20punjab.jpg


پنجاب حکومت کی جانب سے ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ڈومیسائل کی جگہ شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور کیا جائے گا،اس حوالے سے پنجاب حکومت جلد نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ڈومیسائل ختم کرنے کا فیصلہ رشوت اور ڈومیسائل کے حصول میں بڑھتی ہوئی شکایات پر کیا گیا ہے، اب شناختی کارڈ پر مستقل پتہ ہی ڈومیسائل تصور کیا جائے گا،پاکستان میں ڈومیسائل کا اجرا 1951 میں سٹیزن ایکٹ کے تحت عمل میں لایا گیا تھا،جس کا مقصد بھارت سے ہجرت کرنے والوں کو شہریت کا سرٹیفکیٹ دینا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ سال سندھ حکومت نے جعلی ڈومیسائل اور پی آرسی کی روک تھام کے لئے چھ رکنی کمیٹی قائم کی تھی،اس اقدام کو روکنے کیلئے قانون میں ترمیم کے لئے چھ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی تھی، کمیٹی کے سربراہ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ ہیں۔

وزارتِ داخلہ سندھ نے بھی کراچی کے مختلف اضلاع میں جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی بنوا کر سرکاری ملازمت حاصل کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا گیا تھا،جس کے تحت جعلی ڈومیسائل اور پی آر سی پر ملازمت حاصل کرنے والے افسران کی نشاندہی کی گئی تھی۔

کراچی کے شہریوں کا کہنا تھا کہ سندھ کے سرکاری محکموں میں جعلی ڈومیسائل کی مدد سے دیہی علاقوں کے افسران کو تعینات کیا جاتا ہے،اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے عدالت میں درخواست بھی دائر کی تھی۔