
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی زیر قیادت راولپنڈی کے مری روڈ پر ریلی کی قیادت سے قبل راستے میں عمران خان کے خلاف بے ہودہ قسم کے بیانات پر مبنی بینرز آویزاں کردیے گئے۔
جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب لگائے گئے بینرز پر سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کے الزامات لکھے گئے ہیں۔
رنگ روڈ پر لگے بینر پر ’’کرپشن میں ملوث پی ٹی آئی بے نقاب‘‘ لکھا گیا ہے۔ایک دوسرے بینر پر ’’پاکستان کا قرض 80 فی صد بڑھا کر خودمختاری کی باتیں کرنے والا بہروپیا ہے‘‘ تحریر ہے جب کہ ایک بینر پر ’’کمیشن ایجنٹ فرح گوگی عوام کا پیسہ لے کر کہاں گئی، عمران خان جواب دو‘‘ تحریر ہے۔
دوسرے بینرز پر بھی سابق وزیر اعظم کے خلاف الزامات تحریر ہیں، جن میں ’’5 سال میں عمران خان کے اثاثوں میں 250 فی صد اضافہ ہوا، میرا تحفہ میری مرضی سرٹیفائیڈ چور، توشہ خانہ کی چوری ریکارڈ پر ہے جو کرنا ہے کرلو، راولپنڈی اسلام آباد کے عوام عمران خان کو مسترد کرتے ہیں‘‘ تحریر ہیں۔
یاد رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں کہ ن لیگ نے کسی سیاسی شخصیت کی ذاتی نوعیت کی کردار کشی کی ہو بلکہ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو متعدد بار ن لیگ کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسی متعلق شیخ رشید نے ایک ہنگامی ویڈیو بیان جاری کیا اور کہا کہ انہوں نے یہ بے ہودہ مہم میں شامل لوگوں کو پکڑ کر صادق آباد تھانے کے حوالے کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم 50 برس سے راولپنڈی میں سیاست کررہے ہیں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑائی کرنے چاہتے ہیں مگر ہم اس سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1543100790499311616
اس معاملے پر اظہر مشوانی نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ شیخ رشید کی ویڈیو کے مطابق رات کو راولپنڈی میں “سب کو معلوم نامعلوم افراد” کی جانب سے پی ٹی آئی کے بینرز اتار کر عمران خان کے خلاف بینرز لگائے بہت ہی ویلے اور گھٹیا لوگوں سے مقابلہ ہے عوام کا۔
https://twitter.com/x/status/1543121769476853761