
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے دوران مریم نواز سے متعلق ریمارکس پر شدید ردعمل دیا تھا، اور کہا تھا کہ عمران نے زبان کو لگام نہ دی تو گندگی پھیلانے والی زبان کھینچنا آتی ہے۔
رانا ثنا کے اس ردعمل پر سینیٹر اعجاز چوہدری نے تنقیدی ٹویٹ کردیا، انہوں نے لکھا کہ رانا ثنا تم اپنی زبان کو لگام دو،تم نے خود مریم اور اسکی والدہ کے بارے میں جوکہا تھا وہ تاریخ کے اوراق میں ہے،جوشریف آدمی زبان پر نہیں لا سکتا، ثبوت ایف آئی آر ہے۔
اعجاز چوہدری نے ٹویٹ پر ایف آئی آر کی کاپی بھی شیئر کردی۔
https://twitter.com/x/status/1527706212061835265
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے آج عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ عمران خان نے مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے اور ہمارا معاشرہ اس طرح کی زبان کو قبول نہیں کرتا۔ ہماری خواتین اپنے گھر کی عزت ہمیشہ برقرار رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کا فیصلہ ہے کہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔ نواز شریف کہہ چکے ہیں کہ اتحادیوں کو سرپرائز نہیں دیں گے،اگر عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاہدہ جاری نہیں رہتا تو ملکی معیشت متاثر ہو گی۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں پتا تھا عمران خان کو نکالنےکے بعد ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے جائیں گے،حکومت کو چاروں اطراف سے بریکٹ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ نہیں پکڑتا تو پھر ملک وہ سنبھالیں جو حالات کے ذمہ دار ہیں۔پٹرول کی قیمت آئی ایم ایف کے مطابق بڑھانے سے بھی صورتحال نہیں سنبھلتی۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمہ داری کیوں لیں۔ اگر آئی ایم ایف ہمارے ساتھ ہوتا ہے تو ملک سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ مہنگائی کے جن کو بھی قابو کرلیں گے۔
ملتان میں جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے مریم نواز کی کی تقریر کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے تھا کہ مریم اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام نہ لیا کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے۔