
پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فہیم خان کا کہنا ہے کہ جس دن قومی اسمبلی گیا وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو مونچھوں سے پکڑ کر باہر نکالوں گا۔
کراچی کے حلقہ اے این 241 سے منتخب ہونے والے فہیم خان نے کہا کہ کراچی والے اس مُچھڑ کی حرکتوں سے نہیں ڈرتے، رانا ثنا اللہ نے ماؤں، بہنوں اور بزرگوں پر تشدد کیا۔ زرداری، شہباز اور بلاول سے بڑا کوئی منافق نہیں، جس دن اسمبلی گئے ان کا جینا محال کر دیں گے۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عوام سے موجودہ حکومت کا کوئی سروکار نہیں یہ اپنے مفاد کے لیے قتدار میں آئے ہیں۔
یاد رہے کہ فہیم خان شہبازشریف اور موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے رہتے ہیں وہ شہبازشریف کی موجودگی میں اسمبلی فلور پر انہیں امپورٹڈ وزیراعظم بھی کہہ چکے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید بتا چکے ہیں کہ رانا ثنا اللہ نے میری بہنوں کے گھر پر ریڈ کرایا، کبھی معاف نہیں کروں گا، اس کا انجام سب کے سامنے ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ راناثنا پر فرد جرم ہے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، رانا ثنا اللہ کی شکل نہیں کہ اس کے خلاف بغاوت کی جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3faheemkhanrana%20sana.jpg
Last edited by a moderator: