
رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا االلہ آج سیالکوٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن 2 کرنے والے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اگر آج تحریک انصاف کے کارکن بڑے جذبے سے مقابلہ نہ کرتے تو رانا ثناااللہ ماڈل ٹاؤن 2 کردیتے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے ہمارے22 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا، میں نے اپنے ورکرز کو یقین دلایا کہ ہم جیل میں بھی ہوئے تو عمران خان کا جلسہ ہوگا،اور یہی ہوا اب ہم کرکٹ گراؤنڈ میں ایک عظیم شان جلسہ کرنے جارہے ہیں، عمران خان آج شام 7 بجے سیالکوٹ کے عوام سے خطاب کریں گے۔
عثمان ڈار نے کہا کہ ہمیں بندوقیں دکھا کر دھمکیاں دی گئیں، بدترین شیلنگ کی گئی ، ہمارےساتھ ایسا سلوک کیا گیا ، کیا ہم پاکستانی شہری نہیں ہیں؟ ہمیں لاک اپ میں ایسے رکھا گیا جیسے ہم بھارتی قیدی ہوں، کیا ہم کوئی دہشت گرد ہیں؟
رہنما تحریک انصاف نے انکشاف کیا کہ انہیں گرفتاری کے بعد پانچ گھنٹے تک وین میں ہی گھمایا جاتا رہا، پہلے پولیس والوں نے ہمیں نارووال بارڈر کے قریب ایک تھانے میں رکھا اور بعد میں پسرور لے گئے، کچھ سال پہلے انہیں لوگوں نے لاہور کے ماڈل ٹاؤن میں نہتے لوگوں کو شہید کردیا تھا آج ایسا ہی ایک واقعہ دوبارہ ہونے والا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7damodltwown2.jpg