رانا ثنا،فضل الرحمان،مریم کےخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

rana-sanaa-ihc-fazal.jpg


اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز، راناثنااللہ، مولانا فضل الرحمان کے خلاف توہین عدالت درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی، عدالت نے رجسٹرار آفس کر اعتراض برقرار رکھا۔

گزشتہ روز مقامی وکیل علی اعجاز بٹر نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ مریم نواز، رانا ثنااللہ اور فضل الرحمان کو ملکی اداروں اور عدلیہ کا احترام نہیں جبکہ بدقسمتی سے یہ لوگ حکومتی معاملات بھی چلا رہے ہیں۔

درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی، اور متعلقہ فورم نہ ہونے کا رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی پٹیشن ہےکیا؟ درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ ان رہنماؤں کی جانب سےسوشل میڈیاپرعدلیہ مخالف بیانات دیے گئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے پھر استفسار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا اس میں ہائیکورٹ سے متعلق کوئی ذکر ہے، آپ سپریم کورٹ، لاہورہائی کورٹ جائیں، جن سے متعلق آپ کہہ رہے ہیں، درخواست گزارلاہورکا ہےاس کو یہ جگہ کیوں پسند ہے؟ پٹيشنرکو کہیں لاہورمیں بھی عدالتیں ہیں۔

جسٹس محسن اختر کيانی نے درخواست گزار کو لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جس وقت یہ بیانات دیئے گئے اس وقت کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔
 

waseem137

Minister (2k+ posts)
تو خود لے لیتے نا سوموٹو ایکشن۔ اپنے بہنوئی عمران خان کا تو فوری سوموٹو ایکشن لے لیا ہے۔