
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر شہباز گل کا کہنا ہے کہ اس سب کھیل کا حل فوری الیکشن ہیں۔
رہنما تحریک انصاف اور عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ رانا ثنا کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں، میں ابھی بھی یہی کہتا ہوں رانا صاحب یہ کھیل جو کھیلا جا رہا ہے اس میں ہماری چونچ اور آپکی دم گم ہو جائے گی اور عوام بھوکی مر جائے گی۔
اس لئے حل صرف ایک ہے فوری الیکشن تا کہ عوام اپنی نمائندہ حکومت چنے جو آ کر عوام کی خدمت کرے اور لوٹ مار بند ہو۔ شہباز گل نے ٹوئٹ میں وفاقی وزیرداخلہ کے وارنٹ گرفتاری کی تصویر بھی شئیر کی۔
https://twitter.com/x/status/1578670266523455490
یاد رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔ وارنٹ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی کیجانب سے جاری کئے گئے، رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری آج ہی جاری کئے گئے ہیں۔
رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے ہیں، بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے جاری کئے، رانا ثناء اللہ کے بلا ضمانت وارنٹ مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1drshahnagillrnanasana.jpg