
سابق وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کو رانا ثنااللہ سے برآمد ہونے والی منشیات اور اس کیس پر کس نے بریف کیا فواد چودھری نے بتا دیا۔
نجی چینل آج نیوز کے صحافی یونس خان نے شہریار آفریدی سے سوال کیا کہ انہوں نے جس ویڈیو اور ثبوتوں کی بات کی تھی وہ اب تک عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے جس پر شہریار آفریدی نے کہا کہ تمام ثبوت عدالت کے سامنے رکھ دیئے جائیں گے آپ خدا کیلئے کیس کا میڈیا ٹرائل بند کریں۔
اس بات چیت کی ویڈیو کے ساتھ یونس خان نے تبصرہ کیا کہ شہریار آفریدی نے جھوٹی قسم اٹھائی اپنی جھوٹی سیاست کے لیے قرآن اور اسلام کے نام کو بھی استعمال کیا ۔ اب سوال یہ ہے کہ 15 کلو ہیروئن کا مالک کون تھا ؟ اس کا جواب شہریار سے بنتا ہے ۔ آفریدی سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں رانا ثنا اللہ کے حوالے سے سوال کیا اسکا جواب بھی سنیں۔
https://twitter.com/x/status/1545156172491231233
اسی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ افسوس اس بات کا ہے ان صاحب کو پتہ تھا وہ جھوٹے ہیں لیکن وہ بڑے اعتماد کے ساتھ جھوٹ بول رہے تھے اب تو ان کے ساتھی فواد چودھری نے بھی موصوف کو بے نقاب کر دیا ہے شہر یار آفریدی مت بھولیں کہ جان تو اللّٰہ کو دینی ہے اللّٰہ سے ڈریں اور بتا دیں کہ انہیں جھوٹ بولنے پر کس نے مجبور کیا۔
https://twitter.com/x/status/1545259062916534272
حامد میر نے فواد چودھری کا ذکر کیا تو ان سے بھی نہ رہا گیا اور بولے کہ شہریار آفریدی اور وزیر اعظم ہاؤس کو دی جانیوالی بریفنگز میں بار بار بتایا گیا کہ رانا ثناآللہ سے ہیروئن برآمد ہوئی اور اس کے تمام ثبوت موجود ہیں، شہریار آفریدی اپنے محکمے کی طرف سے فراہم کردہ معلومات پر بات کر رہے تھے اور انہیں اب بھی یقین ہے کہ کیس درست ہے۔
https://twitter.com/x/status/1545271978201948162