
سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی پینٹنگ فروخت کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر اپیل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے بنائی مریم نواز شریف کی پینٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس پینٹنگ کو بنائے دو سال ہوگئے مگر کسی نے آج تک اس پینٹنگ کو کسی نے نہیں خریدا۔
https://twitter.com/x/status/1639973603801198592
انہوں نے مزید کہا کہ میں جب جب عمران خان صاحب کا اسکیچ بناتی ہوں وہ فوراسیل ہوجاتا ہے، مجھے ان پینٹنگز کو فروخت کرکے غریب گھرانوں کی مدد کرنی ہوتی ہے، اگر کوئی پینٹنگ خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے تو مجھ سے رابطہ کرلے۔
رابی پیرزادہ نے اپنی ٹویٹ میں ٹاپ ٹرینڈ کرنے والے پیش ٹیگز بھی شامل کیے جس میں پی ٹی آئی مخالف اور پی ٹی آئی کی فیور والے ہیش ٹیگز بھی شامل تھے۔
Last edited by a moderator: