
سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ کی جانب سے بنایا گیا مریم نواز شریف کا پورٹریٹ فروخت ہوگیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر رابی پیرزادہ نے مریم نوا ز شریف کے پورٹریٹ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر مریم نواز شریف کے ایک مداح نے ان کا پورٹریٹ خرید لیا ہے۔
رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ آج ہمارے بچے اور خواتین اپنی عیدی لے کر گھر جائیں گے، میرا فن صرف میرے اللہ کے بندوں کی مدد کیلئے ہے۔
خیال رہے کہ رابی پیرزادہ نے کچھ روز پہلے مریم نوازشریف کی پینٹنگ کی فروخت کیلئے ٹویٹر پر ایک اپیل کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہاس پینٹنگ کو بنائے دو سال ہوگئے مگر کسی نے آج تک اس پینٹنگ کو کسی نے نہیں خریدا۔
رابی پیرزادہ نے اس اپیل میں یہ بھی کہا تھا کہ میں جب جب عمران خان صاحب کا اسکیچ بناتی ہوں وہ فوراسیل ہوجاتا ہے، مجھے ان پینٹنگز کو فروخت کرکے غریب گھرانوں کی مدد کرنی ہوتی ہے، اگر کوئی پینٹنگ خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے تو مجھ سے رابطہ کرلے۔