
وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم ذولفقار علی بھٹو کے قتل سے متعلق ریفرنس کی جلد سماعت کرنے کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس بات کا اظہار قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ آج 4 اپریل ہے ، ذولفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کا ایک ریفرنس 12 سال سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت اس ریفرنس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھے گی، ہوسکتا ہے اسی بہانے سے ہماری سپریم کورٹ اکھٹی بیٹھ کر آئینی و قانونی غلطیاں کو درست کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوان بار بار مطالبہ کرچکا ہے کہ ہم اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، اب تو ادارے کے اندر سے کہا جانے لگا ہے کہ ون مین شو ہے، ایک جوڈیشل فیصلے کے ہوتے ہوئے دوسرا جوڈیشل فیصلہ لیگل پروپرائٹری نہیں رکھتا، اکثریتی فیصلے نے کو اقلیتی رائے سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئےو زیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ4 اپریل کو ذولفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، اس قتل پر عدالتی ریفرنس12 سال سے پڑا ہوا ہے، آج ایک بار پھر 4 اپریل کو عدل و انصاف کا قتل ہوا جو قابل مذمت ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5bhttoleetesc.jpg