دین بیزاری یا احساس کمتری ؟؟ چند سوالات

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
آج کی دنیا کے حساب سے عزت اور امان تو اسکو ملا ہوا ہے جو کفار کی مان کر چل رہا ہے آپ کو کیا لگتا ہے کے مسلمانوں کی عزت کرتے ہیں یا کر رہے ہیں ؟ میرے بھائی اس بات کا جواب دینے سے پہلے آپ ذرا بغور جائزہ لے لینا کے ہر روز پوری دنیا میں کتنے مسلمان مر رہے ہیں اور کن کے ہاتھوں مسلمانوں کے اثاثوں پر سیاسی اور فوجی قبضہ کس کا ہے ،کیا مسلمانوں کے سارے ہی ممالک یرغمال نہی بنا رکھے مغرب نے ؟ یہی ہماری بد قسمتی ہے کے صرف ایک آنکھ سے دیکھتے ہیں ،جس مغرب کا نام آپ نے بڑے بھرم سے لیا انکی سفاکیات کی فہرست تو دیکھے کے کہاں سے شروع ہو کر کہاں تک جا رہی ہے
اور میرے تاثرات کیا ہونے ہیں میرے بھائی تو ہر روز آپ کے مغرب کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں ، کبھی عراق میں کبھی افغانستان میں کبھی شام میں فلسطین میں اور کہاں کہاں بتاؤ اگر آپ کو خود ہی نا دیکھنا چاہے تو میں کیسے آپ کی بینائی بن سکتا ہوں
اور مغرب میں رہنے والوں کی اکثریت انہی کی شکل و شباہت اختیار کر کے جی رہی ہے اور اس کے باوجود شکار ہے تعصب کا آپ پتا نہیں کونسی دنیا میں رہ رہے ہیں

کمال ہے، آپ بات کو مغرب سے گھسیٹ کر کس طرح عراق ، شام اور فلسطین میں لے گئے، میرا تو سوال ہی کچھ اور تھا ۔ اگر کسی مغربی ملک کا شہری عیسائیت یا یہودیت چھوڑ کر مسلمان ہوجاتا ہے تو اس کے ساتھ وہاں کیا سلوک ہوتا ہے، ذرا اس پر روشنی ڈال دیجئے، کیا اس کی گردن مار دی جاتی ہے، یا اسے اپنی جان بچا کر بھاگنا پڑتا ہے۔برائے مہربانی دو ٹوک جواب دیجئے گا۔
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

چودھری صاحب آپ کی تمام باتیں درست
لیکن ان تمام باتوں کے باوجود بھی آپ اس بات سے انکار نہیں کرسکتے
کے بہت سارے لوگ اسلام چھوڑ رہے ہیں ۔
میرے بھائی ! بحث برائے بحث کا میں بھی قائل نہیں ، نہ آپ کو مجبور کر سکتا ہوں کے میرا موقف ہر صورت قبول کریں ، شکریہ
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
کمال ہے، آپ بات کو مغرب سے گھسیٹ کر کس طرح عراق ، شام اور فلسطین میں لے گئے، میرا تو سوال ہی کچھ اور تھا ۔ اگر کسی مغربی ملک کا شہری عیسائیت یا یہودیت چھوڑ کر مسلمان ہوجاتا ہے تو اس کے ساتھ وہاں کیا سلوک ہوتا ہے، ذرا اس پر روشنی ڈال دیجئے، کیا اس کی گردن مار دی جاتی ہے، یا اسے اپنی جان بچا کر بھاگنا پڑتا ہے۔برائے مہربانی دو ٹوک جواب دیجئے گا۔
سمی بھائی ، آپ کا سوال درست ہے ، یہ بتائیں یورپ اور امریکا میں کس ملک کا قانون عیسائیت کی بنیاد پر ہے ؟؟؟؟ یہ سب عیسائیت کو دیس نکالا دے چکے ہیں ، جس روشن خیالی کا درس یہ دیتے ہیں ،اس کی نفی کرتے ہوئے حالیہ چالیس سالوں میں ٦٠ لکھ انسانوں کا خون کر چکے ہیں ، اور سب مرنے والے مسلمان ، ان کی جانے بلا کوئی عیسائی ہو یا یہودی یا کوئی اور ، ان کا ہدف مسلمان ہوتے ہیں ، آپ کی نظر میں اگر اس طرح کا کو واقعہ ہوا ہے تو ضرور بتائیں ، یہ ضرور ہے کہ یہ ہر اس شخص کو پناہ دیتے ہیں جو جھوٹا کیس بنا کر پاکستان سے فرار ہونا چاہتے ہیں ، پاکستان میں عیسائیت ، قادیاننیت کے پیچھے چھپی اصل کہانی یہ ہوتی ہے ، پھر سلمان تاثیر جیسے لوگ جلتی پر تیل ڈالتے اور پھر ریاست انصاف نہ کرے تو لوگ خود نکل آتے ہیں ، ہمیں بحثیت مسلمان خود سوچنا چاہئے کہ ہمارے اعمال ہی ہمارے زوال کا سبب بن رہے ہیں
 
چوہدری صاحب، میں یہاں عیسائیت کا دفاع تو نہیں کررہا، وہاں تو نظام ہی سیکولر قائم ہے اور میں اسی سیکولر معاشرے اور یہاں کے مذہب زدہ معاشروں کا فرق واضح کررہا ہوں۔ امریکہ نے عراق اور افغانستان میں جو کیا اس کی حمایت کوئی ذی شعور نہیں کرسکتا، اس پر لعنت ہی بھیجی جاسکتی ہے، اسرائیل جو فلسطین میں کررہا ہے وہ بھی لعنت کے قابل ہے، لیکن یہ میرا موضوع نہیں، یہاں صرف میں اتنی سی بات کررہا ہوں کہ مغربی ممالک کے شہری اپنا مذہب بدل کر بھی چین اور سکون کی زندگی گزار سکتے ہیں، جبکہ یہاں پاکستان میں اسلام چھوڑ کر کسی اور مذہب کو اپنانا موت کو دعوت دینا ہے ۔ (نوٹ : یہ مت سمجھا جائے کہ میں اسلام چھوڑنے کی حمایت کررہا ہوں، میں صرف مذہبی شدت پسندی کی طرف اشارہ کررہا ہوں۔)۔
 
میرا کہنا بھی یہ ہی ہے کہ یہ ممالک سیکولر کی مصنوعی چھتری تلے مذہب کو خیر آباد کر چکے ہیں ، اس لئے ان نکو غرض نہیں کون کیا کرتا ہے ، جبکہ اسلام میں ایسا نہیں ،اس لئے مسلمان دنیا میں زیادہ قریب ہیں اپنے دین اور مذہب کے قریب ، مذہب کو اگر ایک طرف رکھیں اور یورپ کی بات کریں تو آپ جانتے ہوں گے اب یورپ میں مذہب سے دور ہو کر کیا حاصل کیا ہے ، خاندانی نظام تباہ و برباد ، فحاشی اور عریانی کا سیلاب ، چرچ بند ،جوے خانے اور کلب آزاد ، مادر پدر آزادی کے نام پر ہم جنس پرستی کی آزادی ، اگر اس کا نام مغربیت اور روشن خیالی ہے تو کوئی غیرت مند ایسی آزادی برداشت نہیں کرے گا ، پاکستان میں مذہبی شدت پسندی کی وجہ کے ذمہ دار بھی دین سے بھاگنے والے اور سیکولر کے حامی ہیں اور زیادہ ہدف بھی یہ لوگ بناتے ہیں
 
مذہب کو ریاست سے الگ کرکے کم از کم مذہب کے نام پر قتل و غارتگری سے تو محفوظ کرلیا ہے انہوں نے خود کو۔ باقی یہ ضروری نہیں کہ ہم بھی ان کی طرح فحاشی و عریانی میں بہہ جائیں، لیکن مذہب کے نام پر قتل و غارتگری بند ہونی چاہئے، اگر کوئی شخص اسلام چھوڑتا ہے تو اس کا معاملہ اس کے خدا کے ساتھ ہے، کسی انسان کو حق نہیں پہنچتا کہ اس سے باز پرس کرےیا اپنا مذہب اس پر تھوپنے کی کوشش کرے۔
 
اسلام کے معاملے میں ایسا درست نہیں ، چونکہ دنیا کے کسی بھی ملک میں اسلام اپنی اصل روح کے ساتھ نافذ نہیں ، اس لئے عام مسلمانوں کا تصور ایسا ہی بن گیا ہے ، سب کا ذاتی معاملہ ، کیسے ؟؟؟؟ الله چاہتا تو ساری دنیا کو مسلمان بنا دیتا آخر وہ خالق ہے ، خالق جو چاہئے کرے ، اگر یہ صورت ہوتی تو پھر انسان ارادہ اور اختیار بھی نہ مانگتا
، اچھائی اور برائی کا تصور بھی نہ ہوتا ، جزا اور سزا نہ ہوتی ، جہاں تک مذہب کے نام پر دہشت گردی کی بات ہے اس معاملے میں عیسائی بہت آگے ہیں ، اس کی وجہ ،جب دین سے دوری اختیار کی جائے اور حکمران اس سے بے زار ہوں تو لوگ اپس میں کٹ کٹ مرتے ہیں ، اس میں اسلام کا قصور نہیں ، ہماری سوچ اور عقل کا قصور ہے