دین بیزاری یا احساس کمتری ؟؟ چند سوالات

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
جب تک کوئی شئے، چاہے وہ کوئی عمارت ہو رشتہ ہو یا نظریہ، ریلیونٹ رہتی ہے تو اس طرح کے رویے پیدا نہیں ہوتے اور جب وہ غیر متعلق (ارریلیونٹ) ہونے لگتی ہے تو اس کے ساتھ تعلق سے احساس کمتری کا احساس بھی ہوتا ہے اور بیزاری کا بھی، اور اس کا انحصار احساس/محسوس کرنے والےانسان کے مخصوص ماحول یا/اور حالات پر ہوتا ہے

اسلام کے ضمن میں یہ رویے موجود ہیں اور یہ اسلئے پیدا ہوئے اور ہو رہے ہیں کہ اسلام کے نام لیوا اس کو موجودہ دور کے تقاضوں کے ساتھ ریلیونٹ بنا کر دکھانے میں ناکام ہوتے جا رہے ہیں اور اس کی ایک سب سے بڑی وجہ ہمارے گھریلو تربیتی اور مکتبی/مدرسی تعلیم کے نظام میں خامی ہے

باقی اوپی میں آپ کے سوالات بہت ہی عمومی نوعیت کے ہیں اور ان کا پوری طرح اطلاق کہیں بھی نہیں ہوتا۔ اگر آپ کا کوئی متعین سوال ہے تو اس پر شائد کچھ عرض کیا جا سکے

قوم عمومی نوعیت کو نہیں سمجھتی اور آپ خصوصی کی بات کرتے ہیں ؛ تربیت کون دیگا ؛ آپ بتائے کوئی جماعت اتنا کام نہیں کر سکی اصلاح کا جتنا حکومت کر سکتی ہے ، اور اسلام میری حقیر عقل کے مطابق عمومی اور خصوصی سب حالات عمل کی تلقین کرتا ہے ، صرف واعظ کی نہیں ، اب رشوت اور تمام حرام کام عمومی میں آئیں گے یا خصوصی میں اس کا فیصلہ آپ کریں ، پاکستان میں آج تک تو کوئی اسلامی جماعت اقتدار میں نہیں رہی پھر الزام کیسے لگے گا یہ ذمہ دار ہیں؟؟ انھوں نے تربیت نہیں کی؟؟

Last edited:

stranger

Chief Minister (5k+ posts)

یہ بھی ان سوالات سے متعلقہ ہے ، آخر اسلام میں اس کو کون سی ایسی کمی نظر آئی کہ وہ عیسائی یا کوئی اور مذہب اختیار کرتا ہے ، آپ اس سے اندازہ لگائیں کہ پاکستان سے باہر روزگار اور کاغذات کے لئے لوگ قادیانی یا کچھ اور بن جاتے ہیں ؛کسی کو خبر ہوتی ہے ؟؟؟؟ بنکوں سے سود نعمت سمجھ کر کھاتے ہیں اور تذکرہ کرتے ہیں . رشوت حق سمجھ کر لیتے ہیں ، پھر مذہب کو بھی ساتھ کوستے ہیں

agar kisi nasamajh ko kisi cheez ki samajh nahi or wo islam chhor deta hai to oos ko maar dena hi behtreen hal hai???? yehi logic hai aap ki? chalo agar koi islam chhor ker la-deen ho jaay to kia oos ko bhi yehi saza do gay???

phir kehte ho ke islami mumalik main mazhabi azadi hai.... issay mazhabi azaadi nahi zindagi se azaadi kehte hain.... main ne kuch arsa pehle aik request ki thi ke murtad ki saza maut ke baaray main Quran se koi reference de sako to... umeed hai aaj aap zaroor rahnumai kerain gay...
 
stranger

Chief Minister (5k+ posts)
قوم عمومی نوعیت کو نہیں سمجھتی اور آپ خصوصی کی بات کرتے ہیں ؛ تربیت کون دیگا ؛ آپ بتائے کوئی جماعت اتنا کام نہیں کر سکی اصلاح کا جتنا حکومت کر سکتی ہے ، اور اسلام میری حقیر عقل کے مطابق عمومی اور خصوصی سب حالات میم عمل کی تلقین کرتا ہے ، صرف واعظ کی نہیں ، اب رشوت اور تمام حرام کام عمومی میں آئیں گے یا خصوصی میں اس کا فیصلہ آپ کریں ، پاکستان میں آج تک تو کوئی اسلامی جماعت اقتدار میں نہیں رہی پھر الزام کیسے لگے گا یہ ذمہ دار ہیں؟؟ انھوں نے تربیت نہیں کی؟؟

MMA was in government in musharaf era in KPK (NWFP).

secondly islami jamat main hona zaroori hai ya muslmaan hona zaroori hai

thirdly... kia kisi bhi islami jamat main hona zaroori hai (sipah-e-sahaba, taliban, lashkar, ahl-sunat- o-jamat, wahdat muslmeen, awami tehreek, shia tanzeem) ya sirf jamat-e-islami main hona zaroori hai.....

or jin mumalik main jamat islami nahi kia wo umar bhar yoon hi kufr ke nizaam main jeetay rahain??

please aik aik baat ka jaba dijiay ga.... baat gole n aki jiay ga
 
غزالی

MPA (400+ posts)

مجھے معلوم نہہں ہو سکا کہ آپ عمومی اور خصوصی کی بحث یہاں کس تناظر میں لے آئے ہیں؟

میرے تبصرے میں کسی مخصوص فرد یا جماعت پر کو الزام نہیں لگایا گیا

موجودہ دور تک انسانی ذہن کی جو تربیت ہو چکی ہے یا کی جا چکی ہے اور وہ بلوغت کی جس منزل کو پہنچ چکا ہے وہاں وہ کسی بھی حکومت، چاہے وہ کتنے ہی صالح لوگوں پر مشتمل کیوں نہ ہو کی طرف سے خود پر کچھ بھی ٹھونسا گیا قبول کرنے کو کیلئے تیار نہیں ہے، اب حکومت کا کام کسی خاص سمت میں صرف ماحول اور مواقع مہیا کرنے تک ہی محدود ہے یا محدود ہو کر رہ گیا ہے یا کر دیا گیا ہے اور آپ کو چاہتے نہ چاہتے ہوئے بھی انہی شرائط کے ساتھ اس گیم کو کھیلنا اور اپنے حق میں موڑنا ہے
 
میں نے بھی یہ نہیں کہاں کہ آپ نےنام لیا ہے ، میں نے بھی پوچھا ہے ، علم کی جس بلندی پر بھی انسان چلا جائے ،پیدا کرنے والے بہتر جانتا ہے کہ اس کی مخلوق کس ضابطے میں رہ کر منزل تک پہونچ سکتی ہے ، اس لئے اس کا پیغام آفاقی اور ہمیشہ رہنے والا ہے ، ایک حکومت بھی اس وقت ہی رہنمائی کر سکتی ہے جب وہ خود عمل کرتی ہو ،جب عوام خود الله سے باغی لوگوں کو اقتدار کے لئے منتخب کرتے رہیں گے ،رہنمائی بھی ایسی ہی ملتی رہے گی
 
غزالی

MPA (400+ posts)

میں نے بھی یہ نہیں کہاں کہ آپ نےنام لیا ہے ، میں نے بھی پوچھا ہے ، علم کی جس بلندی پر بھی انسان چلا جائے ،پیدا کرنے والے بہتر جانتا ہے کہ اس کی
مخلوق کس ضابطے میں رہ کر منزل تک پہونچ سکتی ہے ، اس لئے اس کا پیغام آفاقی اور ہمیشہ رہنے والا ہے ، ایک حکومت بھی اس وقت ہی رہنمائی کر سکتی ہے جب وہ خود عمل کرتی ہو ،جب عوام خود الله سے باغی لوگوں کو اقتدار کے لئے منتخب کرتے رہیں گے ،رہنمائی بھی ایسی ہی ملتی رہے گی

ضابطے کی یا اس کے بارے میں تو بحث ہی نہیں، وہ تو مسلّم ہے

مسئلے تو تب پیدا ہوتے ہیں جب ضابطے کی (وقت کے لحاظ سے) تشریح، عمل اور اطلاق کا معاملہ درپیش ہوتا ہے پھر بجائے اس سے کہ اجتماعی دانش/شوری سے کام لیا جائے ہر فرد/گروہ اپنی سمجھ اور تعبیر دوسرے پر مسلط کرنے لگتا ہے بلکہ آپکے مخالفین اس منزل کی نوبت ہی نہیں دیتے اور آپکو فروعیات میں ہی الجھائے رکھتے ہیں حتّیٰ کہ آپ ایک دوسرے کے گلے کاٹنے لگتے ہیں
 
میرے تبصرے بھی تو یہ ہی بتا رہے ہیں کہ اس کے لئے اجتماعی کوشش کی ضرورت ہے ، ہر فرد کے بس کی بات نہیں ، ہر فرد اپنی رائے کو فوقیت دیتا ہے ، اجتہاد اور عمل کے لئے بھی افرادی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی ، اس کے لئے حکومتی طاقت کا ہونا ضروری ہے ،ورنہ شریعت کے نفاذ کے مخالف کیسے اس طرف آنے دیں گے ، جو فروعات میں رہتے ہیں وہ اس لئے کہ منتشر ہیں ، جب ہر ایک اپنی تشریح کرے گا اور اپنا مسلک الگ بنائے گا تو نتیجہ یہ ہی نکلے گا کہ ایسے لوگ بطور عذاب عوام پر مسلط رہے گے
 
یہ بہت بڑا مغالطہ ہے جس نے آپ کی جماعت کو یرغمال بنا رکھا ہے

محمدﷺ کا ماڈل اس کی تائید نہیں کرتا اور نہ ہی ریسنٹ ہسٹری
 
Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
یہ بہت بڑا مغالطہ ہے جس نے آپ کی جماعت کو یرغمال بنا رکھا ہے

محمدﷺ کا ماڈل اس کی تائید نہیں کرتا اور نہ ہی ریسنٹ ہسٹری
یہ جماعت میری ہی نہیں سب مسلمانوں کے لئے ہے ، اگر جماعت کو یہ مغالطہ ہے تو آپ تسریح فرمائیں کہ اس کا نفاذ کیسے ہو سکتا ہے ، میرے نزدیک صرف مذہب تک محدود ہونا اور اسلام کو بطور نظام نافذ کرنے سے انکار یا ضرورت نہ سمجھنا دین کا ناقص مفہوم یا ادھورا تصور ہو سکتا ہے اور اسلام کی ذمہ داروں سے فرار ، اس وقت ساری علمی دنیا میں یہ ہی ہو رہا ہے
 
اگر تو یہ ایک عمومی بات ہے تو قابلِ قبول ہے لیکن اگر یہ طعنہ میرے لئے ہے تو یہ فرمائیے کہ یہ جو مکالمہ آپ کے ساتھ ہو رہا ہے وہ کیا ہے یا اس کا مقصد کیا ہے؟

نفاذ تو اب بہت دور کی بات معلوم ہوتی ہے اس سے پہلے بہت کام کرنے کے ہیں بلکہ پاکستان کے تناظر میں اب تو بات دعوتِ دین و اصلاحِ کردار و معاشرہ سے بھی آگے نکل کر احیائے دین کی آ گئی ہے

پاکستانی معاشرے میں احیائے دین کی ایک تحریک جو دین کی روح پر کوئی سمجھوتا کئے بغیر، دین کی ایک ایسی تعبیرو تشریح جو اس کے ہر حکم اور عمل/عبادت کو موجودہ اور آئندہ 2-3 عشروں اور ان میں پیدا ہونے/پرورش پانے والی نسلوں کیلئے ریلیونٹ بنا دے

موجودہ جماعتِ اسلامی کیلئے اس کی موجودہ ذہنی ساخت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ یہ کام بظاہر ناممکن نظر آتا ہے اگر پھر بھی اصرار ہے کہ وہ یہ کام کر سکتی ہے تو اس کے تقاضے بہت سخت ہیں
 
Admiral

Chief Minister (5k+ posts)

مٹی پاؤ جی ،؛ جس کو آخرت کی فکر ہے، اسے دین کی اہمیت کا اندازہ ہے،اور اسے کچھ سمجھانے کی ضرورت نہیں ، اور جسے پرواہ نہیں، وہ خصماں نُو کھائے ،اسے سمجھانے کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہے ،
 
Kamboz

Senator (1k+ posts)

اس کا مطلب یہ نہیں کہ "اسلام" ناکام ہوگیا ، اس کا مطلب یہ ہے کہ "مسلمان" ناکام ہو گیا ، آخر کوئی وجہ تھی جس کی بنیاد پر مسلمان انیسویں صدی تک حاکم تھے، یہ کہ سکتے ہیں کہ وہ اصل مقصد بھول گئے ، نتیجہ کمزوری اور ان قوموں کا غلبہ ہوا جو اس وقت تک کمزور تھیں ، جوں جوں سائنس اور علم نے مزید ترقی کی وہ آگے بھڑتے گئے ، لیکن پھر سوال پیدا ہوتا ہے آخر مسلمانوں پر کس نے پابندی لگا رکھی ہے کہ وہ کچھ نہ کریں ؟؟؟ کسی نے نہیں ،اصل وہ حکمران ہیں جو اپنی عوام کو جاہل اور غلام رکھنا چاہتی ہے ،قائد اعظم رح نے اگر قوم کو غلامی سے نکالا تو ذمہ دار وہ ہیں جو قوم کو آگے نہیں لے جا سکے اور اس کوشش میں ٦٥ سال گزر گئے

You are the main reason fr Islam's downfall. When you will ridicule your scholars then Allah will humiliate you .
You are spreading hate writing against others who are not from your maslak... so main reason is you.you you
 
swing

Chief Minister (5k+ posts)

پوری امّت میں سمجھ لیں، صورت حال یکساں ہے ، لیکن یہاں زیادہ نظر آتی ہے ، کوئی بھی ہے ہر وقت اسلام کے نام پر کوس رہا ہے ،دنیا میں کوئی بات ہو جائے یہ لوگ اس کا جواز مسلمان میں ڈھونڈھ رہے ہوتے ہیں لیکن ایسے لوگ خود عمل کی طرف بھی نہیں آتے ، ویسے جس کو اعتراض ہوتا ہے وہ اس سے بہتر حل یا عمل پیش کرتا ہے ، لیکن ایسا ہوتا نہیں ،
ہر طرف مغرب کی تعریف ، مجھے تو لگتا ہے کہ ایک مسلمان کے لئے احساس کمتری کی ایک انتہائی حالت ہے ، جہاں وہ دلیل سے بات کرنا یا قائل کرنا یا دفاع کرنا چھوڑ جاتا ہے
احساس کمتری نہیں بلکہ بے حسی کہے - اسلام ہی وہ واحد دین ہے جو ہلال اور حرام پر کھل کر پابندی لگاتا ہے ، اور پابندی تو بچوں کو برداشت نہی تو ایسے گدھوں کا کیا کہنا جو شعوری کفیت پا جانے کے بعد بھی مسلمانوں کو کوستے نظر آتے ہیں ، اس لیے یہ احساس کمتری نہیں بلکے دین بیزاری ہے
 
swing

Chief Minister (5k+ posts)

چودھری صاحب
امریکہ اور یورپ میں تو اگر کوءی عیسائی اپنا مزہب تبدیل کرکے مسلمان ہونا چاہے تو کسی کو مسئلہ نہیں
کیا اگر پاکستان میں کوئی مسلمان عیسائی ہونا چاہے تو کیا آپ اس کو زندہ رہنے دے گے ؟؟

پاکستان میں تو زندہ رہنے دیا جا سکتا ہے مگر کسی خالص اسلامی ریاست میں نہیں - شائد ایسی ہی وجوہات ہیں کے پوری دنیا مل کر کہی بھی ایک بھی خالص اسلامی ریاست نہیں بننے دے گی
---مگر جب الله چاہے ----
-
-

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
You are the main reason fr Islam's downfall. When you will ridicule your scholars then Allah will humiliate you .
You are spreading hate writing against others who are not from your maslak... so main reason is you.you you

It means you have no arguments , according to you its hate, its the real face of people who deny.
 
Last edited:

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
اگر تو یہ ایک عمومی بات ہے تو قابلِ قبول ہے لیکن اگر یہ طعنہ میرے لئے ہے تو یہ فرمائیے کہ یہ جو مکالمہ آپ کے ساتھ ہو رہا ہے وہ کیا ہے یا اس کا مقصد کیا ہے؟

نفاذ تو اب بہت دور کی بات معلوم ہوتی ہے اس سے پہلے بہت کام کرنے کے ہیں بلکہ پاکستان کے تناظر میں اب تو بات دعوتِ دین و اصلاحِ کردار و معاشرہ سے بھی آگے نکل کر احیائے دین کی آ گئی ہے

پاکستانی معاشرے میں احیائے دین کی ایک تحریک جو دین کی روح پر کوئی سمجھوتا کئے بغیر، دین کی ایک ایسی تعبیرو تشریح جو اس کے ہر حکم اور عمل/عبادت کو موجودہ اور آئندہ 2-3 عشروں اور ان میں پیدا ہونے/پرورش پانے والی نسلوں کیلئے ریلیونٹ بنا دے

موجودہ جماعتِ اسلامی کیلئے اس کی موجودہ ذہنی ساخت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ یہ کام بظاہر ناممکن نظر آتا ہے اگر پھر بھی اصرار ہے کہ وہ یہ کام کر سکتی ہے تو اس کے تقاضے بہت سخت ہیں

جی طعنہ کیسے ہو سکتا ہے ، میرے خیال میں میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی ،آپ نے عمومی کی بجائے اس کو خصوصی انداز میں لے لیا ہے ، خیر ، مسلمان پر الله نے کوشش کی ذمہ داری ڈالی ہے نتیجے کی نہیں ، اس لئے بظاھر اگر وہ دنیا داری کے حوالے سے کامیاب نہیں ہوتا تو وہ الله کے ہاں ناکام نہیں ، دنیا تو طعنہ دیتی رہے گی ، اصل میں جو طعنہ دیتے ہیں وہ ہی فرار چاہتے ہیں
 
Last edited:

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
MMA was in government in musharaf era in KPK (NWFP).

secondly islami jamat main hona zaroori hai ya muslmaan hona zaroori hai

thirdly... kia kisi bhi islami jamat main hona zaroori hai (sipah-e-sahaba, taliban, lashkar, ahl-sunat- o-jamat, wahdat muslmeen, awami tehreek, shia tanzeem) ya sirf jamat-e-islami main hona zaroori hai.....

or jin mumalik main jamat islami nahi kia wo umar bhar yoon hi kufr ke nizaam main jeetay rahain??

please aik aik baat ka jaba dijiay ga.... baat gole n aki jiay ga

میرے خیال میں یہ سب بچگانہ سوالات ہیں جو اکثر آپ کرتے رہتے ہیں ، ایسی کوئی بھی صورت نہیں ، یہ نام سب نے خود دے ہوئے ہیں ، الله نے صرف دین اسلام کی بات کی ہے جس کو سمجھ آتی ہے وہ کرے ، جس کو نہیں آتی وہ پوچھے کسی سے ، نہیں پوچھنا چاہتا تو خود جواب تیار رکھے ، لیکن اسلام کی ذمہ داروں سے جان چھڑانا کسی صورت کام نہیں آنا
بات گول وہ کرے جس کو اپنے مقصد کا پتہ نہ ہو ، آپ سوچئے کیا کرتے ہیں ، اس لئے ہر وقت حجت کرنا اچھی بات نہیں
 
swing

Chief Minister (5k+ posts)

کیا وجہ ہے کہ سب کا ہدف اسلام ہوتا ہے ، جس مغرب میں برداشت کی مثالیں ہم دیتے ہیں ، وہاں کی ہمارے قرآن اور نبی کی توہین کیوں ہوتی ہے ، مسجدیں کیوں جلائی جاتی ہیں ؟؟؟؟

toheen.jpg
 
stranger

Chief Minister (5k+ posts)
میرے خیال میں یہ سب بچگانہ سوالات ہیں جو اکثر آپ کرتے رہتے ہیں ، ایسی کوئی بھی صورت نہیں ، یہ نام سب نے خود دے ہوئے ہیں ، الله نے صرف دین اسلام کی بات کی ہے جس کو سمجھ آتی ہے وہ کرے ، جس کو نہیں آتی وہ پوچھے کسی سے ، نہیں پوچھنا چاہتا تو خود جواب تیار رکھے ، لیکن اسلام کی ذمہ داروں سے جان چھڑانا کسی صورت کام نہیں آنا
بات گول وہ کرے جس کو اپنے مقصد کا پتہ نہ ہو ، آپ سوچئے کیا کرتے ہیں ، اس لئے ہر وقت حجت کرنا اچھی بات نہیں

dekha phir baat gole ker giay..... munaqfiqat issi ko kehte hain.... keh jis baat ka jawab na ban paay oosay gole ker do... phir aik general si baat kero... phir aik jazbati baat... phir idher oodher ki do char... phir aik ilzam fo aglay ko or asal mozoo per na baat hui na koi daleel...

Allah aap ko hadait de... or aap ki or hum sub ki islah kere.... or apnay siasi maqasad ke liay jhoot ka sahara lene walay per Allah ki l.a.n.a.t