
عشق کی سرحدیں نہیں ہوتیں، بھارتی لڑکی پاکستانی دوست سے ملنے سرحد پار آگئی
آن لائن پلیٹ فارمز پر ہونے والی دوستی نے دہلی کی رہائشی لڑکی کو اپنے پاکستانی دوست سے ملنے کیلئے سرحد پار کرنے پر مجبور کردیا اور بھارتی ناری پاکستان پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق دہلی کی رہائشی 35 سالہ انجو کی فیس بک پر پاکستانی لڑکے نصر اللہ سے دوستی ہوئی جو خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا کا رہائشی تھا، کئی ماہ کی دوستی محبت میں بدلی تو انجو اپنے محبوب سے ملنے دہلی سے دیر بالا پہنچ گئی۔
انجو نے پاکستان پہنچ کر موقف اپنایا کہ فیس بک پر ہونے والی دوستی اب محبت میں بدل چکی ہے، میں اپنے پاکستانی دوست نصراللہ کے بغیر نہیں رہ سکتی ، اسی لیے اس سے ملنے کیلئے سرحد پار کرکے یہاں آگئی ہوں۔
ڈی پی او دیر بالا مشتاق خان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے
کہ بھارتی لڑکی کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں، لڑکی اس وقت پولیس والوں کے ساتھ ہے، سیکیورٹی ایجنسیاں لڑکی سے متعلق تفتیش بھی کررہی ہیں،جیسے ہی بھارتی لڑکی کو کلیئرنس ملے گی تو صورتحال واضح ہوجائے گی۔
سیکیورٹی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لڑکی سے متعلق تفتیش جاری ہے، تاحال یہ بھی تصدیق نہیں ہوسکی کہ انجو اور نصر اللہ نےشادی کی ہے یا نہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق انجو نے اپنے بھارتی شوہر اروند کو کہا تھا وہ کچھ روز کے لیے جے پور جا رہی ہے۔ لیکن اتوار کو اروند کو میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کہ انجو سرحد پار ۔
اروند نے کہا انجو واٹس ایپ کے ذریع رابطے میں رہتی تھی اتوار کی شام تقریبا 4 بجے انجو نے انہیں فون کیا اور بتایا کہ وہ لاہور میں ہے اور دو تین دن میں واپس آ جائے گی۔
پاکستان میں انجو کے مبینہ عاشق کے بارے میں پوچھے جانے پر اروند نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم ہے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی بیوی ان کے پاس واپس آئے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sima-ke-baad-pakistan.jpg
Last edited by a moderator: