دھمکی آمیز مراسلہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان سے چھپایا گیا تھا، شہباز گل

shahbab1i1i121.jpg


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز امریکی مراسلہ اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان سے چھپایا گیا تھا۔

تفصیلااپنے ایک ٹویٹ میں شہباز گل نے کہا "مراسلہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان سے چھپایا گیا تھا۔پھر شاہ صاحب کو ایک محب وطن افسر نے خفیہ اطلاع دی۔شاہ صاحب نے مراسلہ حاصل کیا اور وزیراعظم عمران خان تک پہنچایا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ پھر مشورہ دیا گیا ابھی چپ کر جائیں خان صاحب ابھی اس پر بات نہ کریں۔بار بار کہا گیا مراسلے کا ذکر نہ کریں۔"
https://twitter.com/x/status/1517554322824785920
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں تینوں سروسز چیفس اور وفاقی وزرا شریک ہوئے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کی ہیں ، دوران تحقیقات غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے اس لئے مراسلے میں کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی۔

تاہم قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے مداخلت ہے کی توثیق کی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ امریکی مراسلہ سازش نہیں مداخلت ہے، خفیہ اداروں نے اعلامیہ کی تحقیقات کی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کو ٹیلی گرام موصول ہوا، تمام ترمعلومات اور مراسلوں کی بنیاد پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ غیر ملکی سازش نہیں تھی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کے دوران ایک خط لہرا کر دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی حکومت کو گرانے کی سازش ایک بہت ہی طاقتور ملک کی جانب سے کی گئی۔

بعد ازاں اس معاملے پر دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور سے احتجاج کرتے ہوئے ڈی مارش بھی جاری کیا تھا۔

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد منتخب ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف نے پہلی ہی تقریر میں قومی اسمبلی میں مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
مراسلہ باجوہ کہ نام تھا جبھی کہا گیا کہ عمران خان کو ہٹاؤ ورنہ سزا بگھتنے کہ لیے تیار ہوجاؤ

باجوہ نے کوئی ایکشن نہ لے کر ریاست کہ ساتھ غداری کی
 

fatimakhan

Councller (250+ posts)
مراسلہ باجوہ کہ نام تھا جبھی کہا گیا کہ عمران خان کو ہٹاؤ ورنہ سزا بگھتنے کہ لیے تیار ہوجاؤ

باجوہ نے کوئی ایکشن نہ لے کر ریاست کہ ساتھ غداری کی
Please stop taking the whole nation asfools... Inactive Bajwa ! Ha ha ha
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

ایک بات عرض کروں کہ قائد کی حیات کے آخری ایام سے ہی اس انواع کی سازشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا . لیاقت علی خان کے دور سے انہیں تقویت ملنا شروع ہوگئی تھی اور اسکے بعد ہر دور میں اس میں مزید اضافہ ہوا . اگر ان چوہتر سالوں کی تاریخ کے احاطے کا نچوڑ چند الفاظ میں بیان کروں تو اسکا خلاصہ یہ ہے کہ بوجہ ہر دور کے تمام حکمرانوں اور چند خاکیوں کے سر تا پاء کرپشن میں لتھڑے ہونے کے باعث ہر حکمران کو اس طرح کی سازشوں کا پتا چلتا رہا لیکن چور کی داڑھی میں تنکا کے مصداق کسی میں اتنی بھی اخلاقی جرآت نہ ہوتی تھی کہ کچھ کہہ سکے . عوام میں ننگے ہونے کے خوف سے ہر کوئی اسی میں عافیت محسوس کرتا کہ اسے دبا دیا جائے جیسا کہ اس مرتبہ بھی کوشش کی گئی
پاکستان کی ساری تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایک حکمران نے اسے عوام کے سامنے رکھ دیا . اسکی وجہ عمران خان کا صاف ستھرا ہونا اور اس ملک سے وفادار ہونا ہے . اسکے پاس اپنی ذات سے متعلق مالی کرپشن کا کوئی ایک سکینڈل نہیں تھا جس سے وہ خوف کے مارے خاموش رہتا . اسی لیے اس نے ایک محب وطن اور خود دار حکمران ہونے کے ناطے ڈنکے کی چوٹ پر سب کچھ اس ملک کے اصل مالکوں یعنی عوام کے سامنے کھول کر رکھ دیا اور وہ اس دن سے اس ملک کے لوگوں کو جگانے کی کوشش کر رہا ہے اور انہیں بتا رہا کہ اے میرے لوگو! اگر اللہ نے تمہیں پر دیے ہیں تو زمین پر کیوں رینگتے ہو؟؟ اٹھو اور غلامی کی زنجیریں توڑو، اپنے لیے اور اپنے بچوں کے لیے . وہ یہ سب کچھ اپنی ذات کے لیے نہیں کر رہا بلکہ اس ملک کے لیے اور اس ملک کے عوام کی بھلائی کے لیے کر رہا ہے

اسکے برعکس ایک صاحب نے کسنجر کی زبانی کلامی دھمکی کا ذکر کیا تھا لیکن کوئی چیز بلیک اینڈ وائٹ میں نہیں تھی . ایک صاحب نے اسمبلی فلور پر کہا تھا... حضور یہ ہیں وہ ذرائع جن سے لندن کے محل خریدے گئے اور سپریم کورٹ میں مکر گئے کہ وہ ایک سیاسی بیان تھا . یہ دو واقعات ان دونوں کی اپنی ذات سے متعلقه تھے ملک سے نہیں . لیکن موجودہ سائفر میں دھمکی ریاست پاکستان کو دی گئی ہے . ریکارڈ کی درستگی کے لیے ان دو واقعات کا ذکر کرنا بھی ضروری سمجھا

وَمَا عَلَيْنَآ اِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِيْنُ
اور ہمارے ذمے کھلم کھلا پہنچا دینا ہی ہے



امپورٹڈ_حکومت_نامنظور#
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
مراسلہ باجوہ کہ نام تھا جبھی کہا گیا کہ عمران خان کو ہٹاؤ ورنہ سزا بگھتنے کہ لیے تیار ہوجاؤ

باجوہ نے کوئی ایکشن نہ لے کر ریاست کہ ساتھ غداری کی
باجوے نے ایکشن میں بھر پور حصہ لیا بلکہ مراسلے سے ظاہر ہے وہ سازش میں پہلے سے شریک تھا ۔۔ مراسلہ تو اس دھمکی کا تھا کام پورا کرو ، اور خبردار جو کوتاہی ہوئی ۔ چیف جسٹس اس سازش میں کس وقت شامل ہوا اسکا پتا چلانا ہے۔
 

Back
Top