
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز امریکی مراسلہ اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور عمران خان سے چھپایا گیا تھا۔
تفصیلااپنے ایک ٹویٹ میں شہباز گل نے کہا "مراسلہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان سے چھپایا گیا تھا۔پھر شاہ صاحب کو ایک محب وطن افسر نے خفیہ اطلاع دی۔شاہ صاحب نے مراسلہ حاصل کیا اور وزیراعظم عمران خان تک پہنچایا۔
شہباز گل نے مزید کہا کہ پھر مشورہ دیا گیا ابھی چپ کر جائیں خان صاحب ابھی اس پر بات نہ کریں۔بار بار کہا گیا مراسلے کا ذکر نہ کریں۔"
https://twitter.com/x/status/1517554322824785920
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں تینوں سروسز چیفس اور وفاقی وزرا شریک ہوئے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کی ہیں ، دوران تحقیقات غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے اس لئے مراسلے میں کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی۔
تاہم قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے مداخلت ہے کی توثیق کی گئی ہے، کہا گیا ہے کہ امریکی مراسلہ سازش نہیں مداخلت ہے، خفیہ اداروں نے اعلامیہ کی تحقیقات کی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کو ٹیلی گرام موصول ہوا، تمام ترمعلومات اور مراسلوں کی بنیاد پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ غیر ملکی سازش نہیں تھی۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کے دوران ایک خط لہرا کر دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی حکومت کو گرانے کی سازش ایک بہت ہی طاقتور ملک کی جانب سے کی گئی۔
بعد ازاں اس معاملے پر دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور سے احتجاج کرتے ہوئے ڈی مارش بھی جاری کیا تھا۔
عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد منتخب ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف نے پہلی ہی تقریر میں قومی اسمبلی میں مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahbab1i1i121.jpg