
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپیل کی ہے کہ پوری قوم جھولیاں اٹھا کر دعا کرے کہ ڈالر 100 روپے کا ہوجائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے، اس موقع پر وزیراعظم نے اپنی حکومت کی کارکردگی، سابقہ حکومت پر تنقید اور آڈیو لیکس اسکینڈل کے بارے میں بات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حلیہ بگاڑا اور بیڑا غرق کردیا گیا، دوست اور برادر ممالک کو ناراض کیا گیا، میں اس کا عینی شاہد ہوں، دوست ممالک نے جو الفاظ کہے وہ نہیں دہرا سکتا۔
پچھلی حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریرف نے کہا کہ دوست ممالک نے پچھلی حکومت اور اس کے سربراہ کے بارے جو بتایا وہ الفاظ میں یہاں بتاؤں تو سب کو پسینہ آئے گا کہ وہ کیا رائے رکھتے تھے، اس حکومت نے غیرممالک کے سربراہوں سے غیرمہذب طریقے سے ملنا اور بھاشن دینے کے کچھ نہیں کیا۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کس طرح تحکمانہ انداز میں، کسی کی پرواہ نہ کرنے، عزت اور احترام سے بات نہ کرنا اور خود کو آئن اسٹائن سمجھنا، ایسے رویے نے پاکستان کو نقصان پہنچایا لیکن موجودہ حکومت نے دن رات کوشش کرکے ملک کو دوبارہ تنہائی سے نکالا ہے،جس کے بعد ہم آگے بڑھ رہے ہیں اور ممالک سے رابطوں کو دوبارہ بحال کررہے ہیں، اب دوست ممالک سے عزت اور احترام سے بات ہوتی ہے۔
وزیراعظم نے گزشتہ حکومت پر تنقید جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا، پوری قوم سے میری درخواست ہے کہ وہ جھولیاں اٹھا کر دعا کرے کہ ڈالر واپس 100 روپے پر آ جائے، تو وارے نیارے ہو جائیں گے-
امریکی رجیم چینج سے متعلق مبینہ سازش کے حوالے سے صحافی کے سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی سائفر میں ایسی کونسی چیز ہے جو تحقیق کے قابل ہے،ہر چیز سامنے آ چکی،روسی صدر کی مسکراہٹ کے بعد مزید کسی تحقیقات کی ضرورت نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ اگر میں نے نواز شریف سے (آرمی چیف کی تقرری)، معیشت اور پاکستان کی پالیسیوں کے حوالےسے ڈسکس کی ہیں تو اس پر تنقید کرنے کا کیا جواز ہے،وہ میرے قائد ہیں۔
آڈیو لیک سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم نے واضح جواب دینےسے گریز کرتے ہوئے ملک ریاض کا نام لیے بغیر الٹا سوال اٹھایا اور کہا کہ آپ نے ہیرے جواہرات کا زکر کیا، کیا ایف آئی اے نے اس بزنس مین سے انکوائری کی جو یہ سب آفر کرتا تھا؟ کیا آپ نے یک طرفہ انکوائری کی ہے؟، میں نے تو صرف آڈیو کے سوال کے جواب میں ہیرے جواہرات کا ذکر کیا ہے، باقی جو اگلی بات ہے قانون اپنا راستہ خود بنائے گا-
https://twitter.com/x/status/1574746202800799744
Last edited by a moderator: