
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریر میں روسی صدر کی تعریف میں انہیں ذہین شخص کہا جبکہ موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کو بُدھو قرار دیا۔
ٹرمپ کی جانب سے ولادیمیر پیوٹن کی اس طرح تعریف کیے جانے پر پاکستان کے سینئر صحافی اور اینکر پرسن کامران خان نے انہیں عمران خان کا ہم خیال جانتے ہوئے دونوں کو بھائی بھائی کہہ دیا۔
https://twitter.com/x/status/1497876755163623425
کامران خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ "عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ بھائی بھائی" خان صاحب کے لئے قدرے اطمینان کا پہلو ہے جب پیوٹن نے آزاد خود مختار یوکرین پر فوجی یلغار شروع کی وہ تنہا صدر پیوٹن کے شانہ بشانہ نہیں کھڑے تھے۔
ان کی جانب سے اس ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کا وہ حصہ بھی شیئر کیا گیا جس میں وہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع پر بات کرتے ہوئے پیوٹن کو جینئس اور جو بائیڈن کو بُدھو کہہ رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1kamran%20khantrumpputin.jpg