دنیا کا مہنگا ترین ملک کونسا قرار؟ پاکستان مہنگائی میں کس نمبر پر ؟

shhebaz-sharif-inflation-pakistan-very-up-aa.jpg


وینزیلا دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا, ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی،پاکستان دنیا کے مہنگا ترین ملک میں چھٹے نمبر ہے,وینزویلا میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 436 فیصد ہے، مہنگے ملکوں کی فہرست میں لبنان دوسرے جبکہ شام تیسرے نمبر پر ہے۔

ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق پاکستان مہنگائی کی شرح میں 38 فیصد اضافے کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے,برطانیہ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 8.7 فیصد، بھارت میں 4.24 جبکہ سعودی عرب میں 2.8 فیصد ہے۔ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس نے مزید کہا کہ افغانستان میں مہنگائی ایک فیصد کم ہوئی ہے۔

مہنگے ملکوں کی فہرست میں چوتھا نمبر ارجنٹینا کا ہے جہاں مہنگائی بڑھنے کی شرح 114 فیصد ہے جبکہ اس کے بعد پانچواں نمبر ترکی کا ہے جہاں مہنگائی کی شرح 39 اعشاریہ 59 فیصد ہے۔

https://twitter.com/x/status/1669634905720930314
ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق فہرست میں مصر کا ساتواں ، نائیجیریا کا آٹھواں، یوکرین کا نواں جبکہ پولینڈ کا دسوان نمبر ہے۔

ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا کے آٹھ ممالک میں سب سے مہنگا قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجودہ مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح 27 اعشاریہ 5 فیصد رہے گی۔

اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق خطے میں سری لنکا چوبیس اعشاریہ چار فیصد کے ساتھ مہنگائی کے اعتبار سے دوسرے جبکہ افغانستان تیرہ اعشاریہ آٹھ فیصد کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی ایشا میں چوتھا مہنگا ملک بنگلہ دیش جہاں شرح آٹھ اعشاریہ سات فیصد جبکہ بھارت میں رواں سال مہنگائی پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے۔