
ملک بھر کے عوام پیٹرول کی بڑھتی قیمت سے سخت پریشان، لیکن حکومت کا ایک ہی کام، پاکستان میں پیٹرول اب بھی خطے کے دیگر ممالک سے سستا ہے، دنیا بھرکے مختلف ممالک میں پیٹرول کی قیمت پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق دنیا میں سب سے سستا پیٹرول اس وقت وینز ویلامیں ہے جہاں پاکستانی 7 روپے فی لیٹر پیٹرول فروخت ہورہا ہے،دوسرا نمبر ہے ایران کا جہاں فی لیٹر پیٹرول دس روپے فی لیٹر اور تیسرے نمبر پر شام میں چالیس روپے فی لیٹر پیٹرول فروخت ہورہاہے،ملائیشیا میں فی لیٹر پیٹرول 85 روپے اور۔ گیس اور تیل سے مالامال قطر میں 96 روپے فی لیٹر قیمت ہے۔
سعودیہ میں ایک لیٹر پیٹرول 106 روپے اور دبئی سمیت عرب امارات میں 116 روپے تک قیمت جاپہنچی ہے،افغانستان میں پیٹرول کی قیمت 116 روپے کے درمیان ہے، سری لنکا میں 158 روپے ، امریکا میں 164 اور بنگلا دیش میں 188 روپے فی لیٹر پیٹرول فروخت ہورہا ہے ۔
پاکستان کے دوست ملک چین میں پیٹرول کی قیمت 209 روپے تک پہنچ چکی ہے،بھارت میں ایک لیٹر پیٹرول 240 روپے ہے،نیوزی لینڈ میں پیٹرول 302 روپے فی لیٹر اور برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت 324 روپے ہوچکی ہے، دنیا میں سب سے مہنگا پیٹرول اس وقت ہانگ کانگ میں 444 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہاہے۔
دنیا بھر کے ان ممالک میں پیٹرول کی قیمت ان کی کرنسی کی ویلیو اور ملک میں آمدنی کے لحاظ سے ہے، جبکہ پاکستان میں آمدنی کم اور مہنگائی بلند ترین سظح پر ہے، پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1worldpetrolp.jpg