
پاکستان کے دفتر خارجہ نے امریکا اور بھارت کے پاکستان سے متعلق بیان کو ناپسندیدہ قرار دیدیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکہ اور بھارت نے ایک مشترکہ بیان میں پاکستان پر دہشت گردی کے خلاف فوری اور ٹھوس کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کوئی علاقہ دہشت گرد حملوں میں استعمال نہ ہو۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت اور امریکہ کے مشترکہ بیان کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ امریکی فریق کو سفارتی ذرائع سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1514232415643967496
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان وزارتی مذاکرات کے اعلامیہ میں پاکستان کے غیر ضروری حوالے کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان سے متعلق یہ دعویٰ بدنیتی پر مبنی ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کاوشوں کا اعتراف کیا جاتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے 2 دہائیوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک فعال کردار ادا کیا ہے، جس کا اعتراف امریکا سمیت پوری عالمی برادری کرتی ہے، اس خطے میں کسی اور ملک نے امن و سلامتی کیلئے اتنی قربانیاں نہیں دیں ہیں۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے مشترکہ اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے دوسرے ملکوں کی سرزمین کے استعمال اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت آن ریکارڈ ہے، پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیان کشمیر میں بھارت مظالم چھپانے کی ایک کوشش ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10mofarespousaind.jpg
Last edited by a moderator: