
پسند کی شادی کرنے والی دعازہرہ کا معائنہ کرنے والی ماہر نفسیات ڈاکٹر فاطمہ ریاض نے پیپلزپارٹی رہنما شہلا رضا پر قتل کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فاطمہ ریاض نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا زہرہ کے نفسیاتی حالت کے حوالے سے معائنہ کیلئے مجھے ذمہ داری سونپی گئی تھی جو میں نے پوری کی اور رپورٹ جمع کروادی، اس دوران مجھے میڈیم شہلارضا کی جانب سے مسلسل قتل کی دھمکیاں موصول ہوتی رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب میں دعازہرہ کا معائنہ کرنےکیلئے گئی تو مجھے شک ہے کہ انہوں نے مجھے چائے میں کچھ ملا کر پلایا جس کی وجہ سے میں عجیب و غریب حرکتیں کرنا شروع ہوگئی تھی جس کے بعد میں نے اپنے میڈیکل ٹیسٹ کروائے۔
https://twitter.com/x/status/1587344322902560769
فاطمہ ریاض نے کہا کہ مجھے انہوں نے اتنا نشہ پلادیا ہے کہ مجھے کچھ بھی سمجھ نہیں آرہی، دعا زہرہ کے گھر والوں نے مجھےایک سوٹ بھی دیا اور کہا کہ ہم سید ہیں تو جب کوئی پہلی بار ہمارے گھر آتا ہے تو ہم اسے کپڑے دیتے ہیں، مجھے کپڑوں کے ساتھ ساتھ پیسے بھی دیئے گئے تھے ، میں انکار نہیں کرسکی اور میں نے یہ رکھ لیے مگر آج میں نے وہ چیزیں بھی عدالت میں جمع کروادی ہیں۔
فاطمہ ریاض کی اس گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے صحافی ثاقب بشیر نے کہا کہ یہ تو بہت خوفناک ہے ؟ جنگل کا قانون تھوڑا ہی ہے ، دعا زہرا کا معائنہ کرنے والی ڈاکٹر کے شہلا رضا پر دھمکیوں کے الزام کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہییں۔
https://twitter.com/x/status/1587345732318674945
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7shehlarazduazehra.jpg