
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ دبئی میں مقیم آصف علی زرداری کو جلد انتخابات پر رضامند کیا جارہا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آصف علی زرداری دبئی میں موجود ہیں، اور ایک اہم شخصیت بھی دبئی میں ہیں، آصف علی زرداری کو فوری الیکشن کیلئے آمادہ کیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1551555824094482440
انہوں نے مزید کہا کہ حالات نظائر اور قرآئن بتاتے ہیں کہ آصف علی زرداری کو راضی کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک خبررساں ادارے نے یہ انکشاف کیا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے نیوٹرل رہنے کا فیصلہ ترک کرتے ہوئے "نرم مداخلت " کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نرم مداخلت میں ملک میں جلد سیاسی مذاکرات کی بحالی اور عام انتخابات کی راہ ہموار ہونے کا امکان پیدا ہوگا۔
دوسری جانب آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنےو الد کی دبئی موجودگی سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیا اور کہا کہ میرے والد اپنی 67ویں اور بطور نانا اپنی پہلی سالگرہ اپنے 9 ماہ کے نواسے کے ساتھ منانے کیلئے دبئی میں موجود ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14fayazchihandawa.jpg
Last edited: