
پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی مفت آٹے کی تقسیم نے شہریوں کی زندگیاں نگلنا شروع کردیں، چارسدہ میں مفت سرکاری آٹےکی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا،ریسکیو ذرائع کےمطابق چارسدہ کے سستا بازار میں مفت سرکاری آٹےکی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔
بھگدڑ اور دھکم پیل سے متعدد افراد زخمی ہوئے، چار زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل کیا گیا، جہاں جان سے گیا،شہریوں کا کہنا تھا کہ بازار میں آٹےکی تقسیم کےدوران ضلعی انتظامیہ کاکوئی اہلکار موجود نہیں تھا،جس کی وجہ سے بدنظمی ہوئی،دوسری جانب بنوں میں مفت آٹے کے حصول کیلیے لائن میں کھڑے افراد پر دیوار گر گئی، ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے،
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sasta-aata-chasada.jpg