خیبرپختونخوا حکومت کا مالی وسائل کیلیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

jhagirh1h1i1.jpg


خیبرپختونخوا حکومت نے مرکز سے مالی وسائل کے حصول کے لیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا ہے،خیبرپختونخوا حکومت معاملے پر جلد سپریم کورٹ میں تین الگ ، الگ رٹ پیٹیشنز دائر کی جائیں گی۔

خیبرپختونخوا حکومت مرکز سے 120 ارب روپے کے مالی وسائل کے حصول کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کیلیے محکمہ خزانہ اور ایڈوکیٹ جنرل کے درمیان مشاورت مکمل ہوچکی ہے۔

ضم اضلاع کے لیے مرکز کی جانب سے 30 ارب روپے کی عدم فراہمی ، بجلی منافع کی مد میں 61 ارب اور این ایف سی کی مد میں 28 ارب کی عدم فراہمی پر تین الگ رٹ پیٹیشنز دائر کی جائیں گی۔

وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل سے مشاورت مکمل ہوچکی ہے ،کیس تیار ہے ،جلد سپریم کورٹ جائیں گے، مرکز جان بوجھ کر صوبہ کو مالی مشکلات سے دوچار کررہا ہے ، اپنا حق ہر صورت حاصل کریں گے۔


دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے ہیلی کاپٹر سے متعلق قانون میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا گیا، یکم نومبر 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کا ہر استعمال اب قانونی اور درست تصور ہوگا۔

ترمیمی ایکٹ کی منظوری کے پی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، ترمیم کے مطابق کوئی بھی وزیر، مشیر، معاون خصوصی یا سرکاری اہلکار اب کرائے پر بھی ہیلی کاپٹر لے سکے گا۔
 

Back
Top