
خوش ہوں کہ کارکن دباؤ کے باجود ووٹ ڈال رہے ہیں،عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ مجھےیہ دیکھ کرخوشی ہے کہ ہمارے ووٹرزہرقسم کےدباؤ اور ہراساں کرنےکی حکومتی کوششوں کی مزاحمت کرتےہوئے بڑی تعدادمیں ووٹ ڈالنےکیلئےنکل رہےہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ وہ سب لوگ،خصوصاً ہماری خواتین جنہیں ابھی اپنا ووٹ ڈالناہے،وہ نکلیں اور ووٹ ڈالیں کیونکہ یہ ہی خودمختاری اور حقیقی آزادی کاالیکشن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1548594317547212801
پنجاب کے بیس حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلیے ووٹنگ جاری ہے، مختلف مقامات پر ہنگامہ آرائی کے واقعات بھی سامنے آگئے ہیں، پولیس ، رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-kkp-by.jpg