
سچ میں، مجھے افسوس ہے کہ میں کل قومی اسمبلی میں اپنے ایک ساتھی کے ساتھ اپنے قومی موافقت پلان کی منظوری پر کچھ نکات پارلیمینٹ میں ہاؤس بزنس کے باہر ہونے والے شور کو سننے کے بجائے شیئر کررہی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں نےیہ سب سنا ہوتا تو میں مداخلت کرتی کہ خواتین پارلیمنٹیرینز کی توہین سے روکا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے آخری الفاظوں کو سنا تھ اور سوچا کہ یہ ایک دوسرے کے خلاف معمول کا سیاسی میچ ہے، خواتین کے لیے بالکل بھی مخصوص نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1684441539387219969
انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً میں ان ریمارکس پر مسکرا نہیں رہی تھی ۔ یہ اس بات کے بارے میں تھا کہ میں اس اتفاق رائے سے کتنا خوش تھی جو میں نے ماحولیاتی منصوبے کے لیے کابینہ میں حاصل کیا تھا،جسے پورا کرنے میں کئی راتیں لگیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری بدقسمتی ہے کہ اگر میں نے ریمارکس سنے ہوتے تو یقیناً میں مداخلت کرتی۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین، صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں نے شیری رحمان کو جھوٹا قراردیدیا
صحافی عدیل راجہ نے خواجہ آصف کا کلپ شئیر کیا جس میں خواجہ آصف کے گھٹیا ریمارکس پر شیری رحمان مسکرارہی تھیں
https://twitter.com/x/status/1684447402554695680
فوادچوہدری نے شیری رحمان کی وضاحت کو جھوٹ کی کلاسیکل مثال قراردیا
https://twitter.com/x/status/1684465644022927360
نصرت جاوید سمیت دیگر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی شیری رحمان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور شیری رحمان کی وضاحت نہ صرف جھوٹ بلکہ منافقت قراردیا۔
https://twitter.com/x/status/1684460413067427841 https://twitter.com/x/status/1684477423004389377 https://twitter.com/x/status/1684464821150928896 https://twitter.com/x/status/1684457939862446080 https://twitter.com/x/status/1684479997505851392
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sheryyaaa.jpg