allahkebande
Minister (2k+ posts)
ہمارے یہاں اکثر خلافت کو جمہوریت کے مد مقابل کر دیا جاتا ہے حالانکہ خلافت اور جمہوریت دو الگ الگ زمرے یا کیٹیگری میں آتے ہیں – خلافت ایک نظام حکومت ہے جبکہ جمہوریت کسی نظام کو رائج کرنے کا ایک طریقہ ہے – خلافت کے مقابلے میں دوسرے نظام حکومت ہیں صدارتی نظام حکومت اور وزارتی نظام حکومت – جبکہ جمہوریت کئی طریقوں میں سے ایک طریقہ ہے اس خلافت یا صدارت یا وزارت کے نظاموں کو منتخب کرنے کا- جمہوریت کے مقابلے کے دوسرے طریقوں میں شامل ہیں آمریت اور مجلس شورای وغیرہ
مثال کے طور پرنظام خلافت کا سربراہ ہوتا ہے خلیفہ، نظام صدارت کا سربراہ ہے صدر اور نظام وزارت کا سربراہ ہوگا وزیر اعظم
اب اس خلیفہ یا صدر یا وزیر اعظم کو اگر تمام عوام ووٹ ڈال کر منتخب کریں تو یہ طریقہ جمہوریت کہلائے گا – اگر چند مخصوص لوگوں کی کونسل اس خلیفہ یا صدر یا وزیر اعظم کا انتخاب کرے تو وہ شورائی نظام ہوگا – اگر صرف ایک شخص طاقت کے بل بوتے پر خلیفہ یا صدر یا وزیر اعظم نامزد ہو جائے بغیر کسی چناؤ یا باہمی اتفاق کے تو اسے آمریت کا طریقہ کہیں گے – اسی لحاظ سے خلافت اور جمہوریت دو الگ الگ کیٹیگری کی چیزیں ہیں - خلافت ایک نظام حکومت ہے جبکہ جمہوریت ہے کسی بھی نظام کو نافذ کرنے کا ایک طریقہ - اگر آپ کی رائے مختلف ہے تو برائے مہربانی بتائیے گا

Last edited: