
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کیلئے تضحیک آمیز الفاظ استعمال کرتے ہوئے انہیں عمرانی باؤلے قرار دیدیا ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پررانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور پی ٹی آئی کارکنان کیلئے تضحیک آمیز رویہ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ایک نام نہاد سیاسی جماعت اور پاگل پن کے شکار اسکے لیڈر کی طرف سے سیاسی نفرت، بغض، فتنہ اور فساد پر مبنی مہم جوئی اور اسکے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کی خاطر میں پاکستانیوں خصوصا ن لیگی کارکنان کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1546875940784979969
انہوں نے کہا کہ دوران سفر، بازار یا کسی بھی جگہ اگر آپکا سامنا ”عمرانی باؤلوں“ سے ہوجائے اور وہ آپ پر ”غرانا“ یا ”کاٹنا“ شروع کر دیں تو آپ قانون کو ہاتھ میں لینے یا ان سے الجھنے کی بجائے اپنے موبائل فون سے اُنکی ویڈیو بنائیں۔
https://twitter.com/x/status/1546875947512635396
راناثنااللہ نے مزید کہا کہ ان ویڈیوز کو سائبر کرائم کو بذریعہ واٹس ایپ یا ٹویٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو ارسال کریں جس کے بعد ان کے خلاف بھرپور کارروائی، مقدمے کا اندراج، گرفتاری یہاں تک کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کے آئین پاکستان کے آرٹیکل15 میں دیئے گئے فریڈم آف موومنٹ کے حق کا تحفظ یقینی بنایا جائے،اگر عمرانی باؤلے پھر بھی اس دوران باز نا آئیں تو اپنے دفاع کا قانونی حق استعمال کریں۔
https://twitter.com/x/status/1546875954928254977
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9ranasanaghatiaalfaz.jpg