
اداکار عثمان خالد نے خواتین کے لباس سے متعلق مشہور سائنسدان اور پروفیسر پرویز ہود بھائی کے بیان پر تنقید کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر پرویز ہود بھائی نے خواتین کے معاشرے میں کردار کو ان کے لباس سے جوڑتے ہوئے کہا کہ میں قائداعظم یونیورسٹی میں پڑھارہا ہے، 1973 میں اس یونیورسٹی میں ایک لڑکی بھی عبایا یا حجاب میں نظر نہیں آتی تھی ۔
انہوں نے کہا مگر آج یونیورسٹی میں پردہ عام ہوگیا ہے ہر لڑکی عبایا اور حجاب میں نظر آتی ہے، یونیورسٹی میں شاذوناذر ہی کوئی نارمل لڑکی نظر آتی ہے۔پروفیسر پرویز ہود بھائی نے کہا کہ حجاب اور پردے میں لپٹی لڑکی کی کلاس میں شمولیت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے، پہلے لڑکیاں کبھی کبھار کلاس میں سوال کرتی تھیں تو خوشی ہوتی تھی مگر آج کی لڑکی ایک پروفیشنل بن ہی نہیں سکتی جب اسے یہ یقین ہے کہ اس نے زندگی میں صرف شوہر کیلئے گھر سنبھالنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1438440959486963716
پروفیسر پرویز ہود بھائی کے اس تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے مشہور اداکار عثمان خالد بٹ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چاہے آپ کی سیاسی طور پر دائیں بازو سے وابستہ ہیں یا بائیں سے، چاہے آپ آزاد خیال ہیں یا تنگ نظر سوچ رکھنے والے انسان، خدارا ایک خاتون کے لباس سے انتخاب پر تبصرے کرنا بند کردیں۔
https://twitter.com/x/status/1438458076290600960
انہوں نے اپنی دوسری ٹویٹ میں کہا کہ میں نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ براہ راست پرویز ہود بھائی کے حجاب کے بارے میں تمسخرانہ بیان سے متعلق ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/7GDjgkn/burqa.jpg