
تجزیہ کار سعدرسول کا کہنا ہے کہ اگر حکومت گر بھی گئی تو ملک سے عمران خان فیکٹر ختم نہیں ہوگا،عمران خان کی مقبولیت پر فرق نہیں پڑے گا۔
انہوں نے یہ گفتگودنیا نیوز کے پروگرام"اختلافی نوٹ" میں کی اور کہا کہ عمران خان صاحب کا کل بھی یہی پیغام تھا کہ چند روز جو ان کے بقول چورہیں قوم کو لوٹنے والے ہیں وہ اسی پیسے کی بنیاد پر خرید و فروخت کرکے میری حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں۔
سعد رسول نے کہا کہ وزیراعظم کے اس پیغام میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، وہ یہی بات کرتے آئے تھے اور آج بھی یہی بات کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں آج عمران خان صاحب کی اکثریت اسی عروج پر ہو جہاں ایک وقت میں ہوا کرتی تھی مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ آج بھی عوام میں اتنے مقبول ہیں اورپاکستان میں موجود ہیں اور نہ ہی وہ پاکستان سے بھاگ کر کہیں باہر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سعد رسو ل نے کہا کہ اگر اپوزیشن ان کی حکومت گرانے میں کامیاب ہو بھی جاتی ہے تو اس ملک سے عمران خان فیکٹر ختم نہیں ہوگا،یہ کچھ لوگوں کی خام خیالی ضرور تھی کہ شائد ان کی مقبولیت اتنی کم ضرور ہوجائے گی کہ عمران خان فیکٹر کوئی کردار ادا نہیں کرپائے گا۔
انہوں نےکہا کہ آج کی تقریر اس میں عمران خان کا لہجہ اور جلسے میں شرکاء کی تعداد کے بعد ان لوگوں کی یہ خام خیالی دور کردی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/25saadrassokhanfactor.jpg