tariisb
Chief Minister (5k+ posts)
حکومت کہاں ہے ؟

محاصرہ جاری ہے
محاصرہ جاری ہے ، ایک مذہبی جماعت اسلام آباد کے کونے میں ڈھیر ہوئی پڑی ہے ، لیکن ؟ تمام اسلام آباد کا محاصرہ جاری ہے ، موبائل بند ہیں ، میٹرو بھی بند ہے ، سکولز کی اکثریت بند ہے ، دفاتر میں حاضری مختصر و کم کم ہے ، وفاقی وزراء غائب ہیں ، حکومت نے فوج کو چوکیدارا پر لگا کر خاموشی اختیار کر لی ہے ، جو پولیس ناکوں پر دودھ پتی پیتی نظر آتی تھی ، وہ اب ناکوں سے غیر حاضر ہے ، اسلام آباد کے ناکوں پر اب ایک / آدھ ہی "پلس" اہلکار نظر آتا ہے ، باقی سب ؟ ریڈ زون چلو ، ہو چکے ہیں ، اسلام آباد ڈھیلے ڈھالے ناکوں پر چل رہا ہے ، اسلام آباد پولیس بن بلاے مہمانان کی آفت سر سے ٹالنے میں مصروف ہے ، لیکن ؟ مہمان آے کیوں ؟ دروازہ کھلا کیسے ؟ ایک ، دو چار تو نا تھے ، ہزاروں تھے ، ٹہلتے ، پھرتے ، پھلانگتے ، دوڑتے ، بھاگتے عین شاہراہ دستور تک آ پہنچے ، نا کسی نے روکا ؟ نا کسی نے ٹوکا ؟ داخلہ کے اہلکار فرماتے ہیں ، شدید جھڑپیں ہوئیں ، درجنوں اہلکار زخمی ہوے ؟ جنگل میں گھونسا / تماشا ؟کس نے دیکھا ؟ ، لیکن ؟ یاجوج ماجوج پھسلتے پھسلتے آخر پارلیمنٹ ہاؤس کے آگے آ گرے ، آپ نہتے مگر چلبلاتے پانڈوں کے آگے کھڑے نہیں ہو سکتے ، ریڈ زون کا منہ کالا کروا کر پوری دنیا کو دکھاتے ہیں ، پھر ؟ المدد المدد یا فوج جلدی مدد ، سب فوج نے ہی کرنا ہے تو ؟ آپ نے کیا کرنا ہے ؟ شراب کے اڈوں سے ماہانہ اکٹھا کرنا ہے ؟ کچی آبادیوں میں گینگز کو وارداتوں کو استعمال کرنا ہے ، دارلحکومت میں شراب کی سپلائی کو مسلسل رکھنا ہے ؟ ناکوں پر صدقہ خیرات اور تبرک و شرینی جمع کرنی ہے ؟ آخر آپ نے کرنا کیا ہے ؟ مہارت کیا ہے ؟ زمہ داری کیا ہے ؟ ، تنخواہ کیوں ہے ؟ دادا گیری کیوں ہے ، یونیفارم کا فرق کیوں ہے
چلو چلو نمائش چورنگی چلو
اسلام آباد میں "رولا" تھا ہی ، مگر ؟ نمائش چورنگی پر بھی دھرنا ہو گیا ، مردہ دکھانا ہو ، نمائش چورنگی چلو ، جنازہ پڑھانا ہو ؟ نمائش چورنگی چلو ، چھاتیاں بجانی ہیں ؟ قمیضیں اتار کر سینہ کوبی کرنی ہے ؟ ہاں ہاں نمائش چورنگی چلو ، عشق رسول ہو چورنگی بند ، یوم عمر فاروق رضی الله عنہا ہو چورنگی بند ، ماتم حسین رضی الله عنہہ ہو ، چورنگی بند ، نمائش چورنگی کراچی کا دل ہے ، وہاں جا کر خوب کرتب دکھاؤ ، سارے شہر کی آمدورفت کو معطل کردو ، سب بند کردو ، محاصرہ کردو ، بازی گر ، مداریوں کے لیے مرکز جو ہے ، جس جس جوکر کا دل چاہتا ہے ، اپنے فن کا مظاھرہ یہیں آ کر کرتا ہے ، نا احساس ، نا خیال ، نا ہی شرم و حیاء ، مومن وہ جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں ، یہ کیسا اسلام ہے ؟ جہاں زندگی کو مفلوج کر دو ، یہ کیسا ثواب ہے ، جس میں عام شہریوں کو ہی ایذا دو ، نہیں نہیں ، یہ اسلام نہیں ، رسومات جیسی بھی ہوں ، کرتب جس طرح کے بھی ہوں ، ان سب بلبلاتی ، چلبلاتی ، بے چین آتماؤں کو ، معمولات زندگی میں مداخلت کا حق بلکل نہیں دیا جا سکتا ، لکی "ایرانی" سرکس ، کو سڑک کا اجازت نامہ نہیں ملتا ، ایک میدان ہی میں محدود کیا جاتا ہے ، تو مذہبی سرکس اور کارنیولز کو میدان ، سٹیڈیم ، مراکز و باڑوں تک محدود کیوں نہیں کیا جا سکتا ؟ سڑکیں بند ، موبائل بند ، سکول بند ، کاروبار و روزگار بند ، بس سڑکوں پر افریقی قبائل کی مافوق الفطرت حرکتیں اور کرتب کھلے ہیں ، ہم نے نہیں دیکھنی یہ زبردستی کی سرکس و کرتب ، ہمیں کوئی دلچسپی نہیں ان الول جلول قسم کی رسومات اور جلسے جلوسوں سے ، حکومت اور انتظامیہ شہریوں کی ذاتی زندگی اور معمولات میں رکاوٹ نا بنے اور نا ہی ان دراندازوں کی جارحیت میں معاون بنے ، یہ حکومت وقت کی بنیادی زمہ داری ہے
حکومت کہاں ہے ؟
حکومت نا تو شاہراہ دستور پر ہے ، نا اقبال ٹاؤن کے کسی چلڈرن پارک میں ، ہسپتال الله وارث ، سکول بازار اپنی مدد آپ سب چلتا ہے / چل رہا ہے ، دھماکا ہوتا ہے تو آپریشن ہوتا ہے ، دھماکا نہیں ہوتا تو گلشن میں ہر قسم کا کاروبار خوب ہوتا ہے ، آپریشن ، علاج ، ہمدردی اور خطاب کے لیے اگر دھماکا ہی شرط ہے تو ، پھر بہت غلط ہے ، سیاست کو تو ہمہ وقت جاگتے رہنا چاہیے ، ہر وقت ہوشیار ہونا چاہیے ، لیکن ؟ مفلوج و لنگڑی لولی سیاست ، کو میڈیا کی طرح بریکنگ نیوز چاہیے ، جب تک ہنگامہ نا ہو گا ، شرم ، حیاء و احساس بھی نا ہوگا ، خیر رہنے دیں ، دہشت دور کی بات ہے ، ابھی بس ؟ محاصرے دیکھیں ، مغلظات اور بکواس سنیں ، ٹرپل بریگیڈ کے روبوٹس کو خاموش کھڑا دیکھیں ، اسلام آباد اور مقامی پولیس کو ہونکوں کی طرح ٹہلتا دیکھیں ، عزیز ہموطنو ! یہ ایٹمی طاقت پاکستان ہے ، اسلامی دنیا کا اہم ملک ، جس میں جب چاہا ، جس نے چاہا ، نظام زندگی مفلوج کر دیا ، چلو چلو اسلام آباد چلو ، للو پنجو ، الول جلول سب اسلام آباد چلو
________________________________________________________________
مختصر .... مختصر
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے ، مظاہرین سے شدید جھڑپیں ہوئیں / تو ؟ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں کتنے مظاہرین زخمی پڑے ہیں ؟ کوئی گنتی شمار
میاں صاحب کا فرمان ہے ، یہ سب کیوں ہوا ؟ کیسے ہوا ؟ رپورٹ پیش کرو ، لیکن ؟ اس بار کوئی ؟ یکا یک معطل کیوں نا ہوا ؟ اتنا بڑا واقعہ ، مگر کوئی معطل نا ہوا
انٹیلجنس بیورو نے پندرہ دن قبل متنبہ بھی کر دیا تھا ، مگر جلوس پھر بھی اسلام آباد کی جانب بڑھ رہا تھا ،
وزارت داخلہ کا کیا کردار ؟ ، کوئی بیان ، یا ؟ ہیرا پھیری
آپس کی بات ؟ ؟ ؟ مشرف صاحب بھی مغرب کو بتاتے پھرتے تھے ، مجھے انتہا پسندوں سے خطرہ ہے ،
(hmm)...............(buribaat)کہیں آپ بھی اس ٹوٹکے پر تو عمل پیرا نہیں ، بری بات ، بہت بری بات
- Featured Thumbs
- http://i.dawn.com/large/2016/03/56f8d79981d47.jpg
Last edited: