
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو گرانے کیلئے غیر آئینی طریقہ استعمال نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا یہ بیان ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سامنے آیا، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نظام کو دفن کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں جمہوری تبدیلی کیلئے جو ابتدائی رابطے کیے گئے اس سے اچھےنتائج ملے ہیں، ہمیں امید ہے کہ جلد حکومت کے خلاف اپنے ووٹ پورے کرلیں گے، حکومت کو گرانے کیلئے آئینی طریقہ ہی استعمال کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ پورے کرنے کے بعد پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا ایک جرگہ منعقد کیا جائے گا جس میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے تمام جزیات طے کیے جائیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے بھارت میں طالبات کے حجاب لینے پر پابندی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سے ان کے بنیادی حقوق چھینے جارہے ہیں، آزادی کے نام نہاد دعوے دار بچیوں کو حجاب کا حق بھی نہیں دیتے۔
انہوں نے اللہ اکبر کا نعرہ لگانے والی باحجاب طالبہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جمعے کو پورے ملک میں یوم حجاب منایا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10fazluaainetareeqa.jpg