
پنجاب حکومت نے صوبے میں پہلے سرکاری اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری کینسر ہسپتال تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے، منصوبے پر 30ارب روپے لاگت آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق یہ اعلان صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نےبجٹ تقریر کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ پنجاب میں "نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ" قائم کیاجائے گا جس پر 30 ارب روپے لاگت آئے گی، اس منصوبے کیلئےرواں مالی سال کے آخری تین ماہ کے ترقیاتی بجٹ میں 50 کروڑ روپے کی رقم مختص کردی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی قائم کیا جائے گا جس پر 10 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
اس منصوبے کیلئے رواں مالی سال کے آخری تین ماہ کےترقیاتی بجٹ میں 20 کروڑ روپے رکھے جاچکے ہیں، اس کے علاوہ پنجاب کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ انڈولمنٹ فنڈ کیلئے رواں مالی سال میں 10 ارب روپے کے فنڈز بھی مختص کردیئے گئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9cankjsnakjkajks.png