
سینیئر صحافی محسن بیگ کے گھر پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے چھاپے کو غیرقانونی قرار دینے کا معاملہ، حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا،چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے والے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صحافی محسن بیگ کے گھر پر ایف آئی اے کی جانب سے چھاپہ مارا گیا، جس کے بعد صحافی کو گرفتار کر لیا گیا، بعد ازاں اسلام آباد کی سیشن عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے چھاپے کو غیر قانونی قرار دے دیا تاہم اس عدالتی فیصلے کے بعد حکومت نے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1494313205669281801
ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں، محسن بیگ نے ایف آئی اے اہلکاروں پر فائرنگ کی، اس معاملے پر ایڈیشنل سیشن جج کی آبزرویشنز متعصبانہ ہیں، جج نےاپنے فیصلے میں جو تحریر کیا وہ مینڈیٹ سے تجاوز ہے، جب بندہ آپ کے سامنے آگیا تو آپ کا مینڈیٹ ختم ہوگیا۔
https://twitter.com/x/status/1494374017993691142
نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج کےخلاف انتظامی طور پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف کارروائی کی درخواست کریں گے۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ جج کی آبزرویشنز متعصبانہ ہیں جو ان کا مینڈیٹ نہیں تھا، چیف جسٹس کو انتظامی سطح پر بھیجی جانے والی شکایت جج کےخلاف ریفرنس ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت نے صحافی محسن بیگ کی گھر پر چھاپے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10adjudgereferance.jpg
Last edited by a moderator: