
حکومت نے متحدہ عرب امارات کے لیے 100 بکریاں برآمد کرنے کا فیصلہ کیاہے،بکریاں یو اے ای کے صدر جنرل شیخ محمد بن زید کے لیے برآمد کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ خصوصی اجازت نامے کے تحت کیا گیا،جبکہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری بھی دے دی۔
ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020 کے تحت زندہ جانوروں کی برآمد پر پابندی عائد ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے بکریوں کی برآمد کے لیے خصوصی اجازت مانگی گئی۔
کچھ دن قبل وزیراعظم شہباز شریف لندن سے واپسی پر متحدہ عرب امارات پہنچے تھے اور انہوں نے نومنتخب اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت بھی کی تھی ،
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کثیرالجہت شراکت داری ہے، نئی اماراتی قیادت کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، امارات کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 73 سال کی عمر میں دو روز قبل انتقال کرگئے تھے،
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/goats-uae-shehbaz-ss.jpg
Last edited by a moderator: