
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق تازہ ترین معلومات لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے، جس میں رپورٹ کے بجائے ڈاکٹر کی رائے شامل تھی،جس میں کہا گیا کہ نواز شریف اس وقت شدید ذہنی دباؤ میں ہیں اور علاج کروائے بغیر برطانیہ سے واپس چلے جانا ان کے لیے شدید خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں میزبان نے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ سے گفتگو کی، کہ اس رائے پر حکومت نے ہائیکورٹ سے رجوع کرنا ہے تو کیا شہباز شریف کیخلاف کارروائی کروانی ہے،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ رپورٹس تو حکومت کے پاس ہے، وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد صاحبہ خود صبح دوپہر شام میڈیا پر بتاتی تھیں۔
رانا ثنا نے کہا کہ نواز شریف کیلئے یہاں بھی ایک میڈیکل بورڈ تشکیل پایا تھا، جس نے کہا تھا کہ نواز شریف کا علاج یہاں پاکستان میں ممکن نہیں ہے،ان کو علاج کے لئے باہر جانا چاہئے،وزیر صحت پنجاب درخواست کرتی رہی ہیں، کہ ہم بھیج رہے ہیں میاں صاحب نہیں جارہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت چاہے تو ڈاکٹر شال کی رپورٹ کو امریکا میں چیلنج کرسکتی ہے،نواز شریف کے میڈیکل پر رائے وہی ڈاکٹر دے سکتا ہے جو نوازشریف کا علاج کررہا ہے ، پاکستان میں بنایا جانے والا میڈیکل بورڈ غیر متعلق ہے، وزیراعظم کے اندھے انتقام کا کوئی عدالت ساتھ نہیں دے سکتی۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ اگلے 9 ماہ میں ساری اپوزیشن جیل میں چلی جائے۔
راثا ثنا اللہ نے کہا نواز شریف کا ایک آپریشن باقی ہے، نواز شریف حکومت کی اجازت اور درخواست پر علاج کیلئے گئے ہیں کوئی قانون توڑ کر نہیں اسلئے جب تک علاج مکمل نہ ہوجائے انہیں وہیں رہنا چاہئے،معالجین کی بات پر عمل کرنا چاہئے،شہباز شریف نے بھی یہ ہی کہا تھا کہ جیسے ہی میاں صاحب کا علاج مکمل ہوگا وہ پاکستان آئیں گے۔
نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ ان کے معالج ڈاکر فیاض شال کی طرف سے لکھی گئی ہے اور ان کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے عدالت میں منگل کے روز جمع کروائی گئی ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کی صورتحال اور بالخصوص اپنی بیماری کو دیکھتے ہوئے میاں نواز شریف کو ایئرپورٹ سمیت پبلک مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے،جب تک نواز شریف کی انجیو گرافی مکمل نہ ہو اس وقت تک وہ اپنے اسپتال سے دور نہ جائیں،حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nawaz-sahrif-and-khan.jpg