
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی ممبران پر سخت تنقید کی اور کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی منتیں کرکے انہیں ملک سے باہر بھیجا ہے۔
انہوں نے میزبان کے ایک سوال پر کہا کہ شہباز شریف اور ان کے فیملی کے خلاف حکومت نے تمام مواد برطانیہ کو دیا، 2 سال لگائے لیکن برطانوی ادارے نے لیگی صدر کو کلین چٹ دے دی۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کو منتیں کرکے باہر بھیجا، اٹارنی جنرل اپنی کارروائی کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ہاتھ میں جو کچھ ہے وہ کرے ہم بھی رپورٹس جمع کرائیں گے، ہم نے کرپشن کے الزامات کا جواب دیا ہے اور وہ عدالتوں میں جمع ہے۔ حکومتی جماعت کے لوگوں کی گفتگو سے لگتا ہے یہ لوگ بوکھلائے ہوئے ہیں۔
سابق صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے پیغام ان کو دیا جو انھیں باہر نکال سکتے ہیں، ہم تو ان کے خلاف عدم اعتماد لا سکتے ہیں یا الیکشن لڑسکتے ہیں، ہم کوئی غیر قانونی طریقے سے ان کو نکالنے کو تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے آئندہ الیکشن سے متعلق دعویٰ کیا کہ جس دن جنرل الیکشن ہوں گے، یہ لوگ اپنے گھروں سے نہیں نکل سکیں گے اور جب یہ باہر نکلیں گے تو ان کو جوتے پڑیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/rana-snaa-on-hkmt.jpg