
سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن ایک غلط فیصلہ ہوگا اوراس کا فائدہ وفاق میں اپوزیشن جماعت کو ہوگا۔
سینئر تجزیہ کارنے کہا کہ میری پریشانی یہ نہیں ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کیا ہوتا ہے یا یہ نہیں ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کیا ہوتا ہے، میری پریشانی یہ ہے کہ ملک کے ساتھ کیا ہوتا ہے،اس وقت ملک میں انتہائی پوزیشنز کی فضا قائم ہوچکی ہے،ایک دوسرے سے بات کرنےکو کوئی تیار نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1554841549581783044
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی معاشی حالت بگڑرہی ہے،سیکیورٹی کے معاملات آپ کے سامنے ہے، ایسے میں 8 سال سے پڑا ہوا فیصلہ آگیا ہے،90روزمیں مزید اہم فیصلے ہونے ہیں، اگرمعاملات سنبھالے نا گئے تو کہیں ہم صورتحال بنکاک یاتھائی لینڈ والے سسٹم کی طرف تو نہیں جارہے؟
محمد مالک نے کہا کہ اس ملک میں سب کچھ متنازعہ ہوگیا ہے،وزیراعظم،آرمی چیف، صدر مملکت، چیف الیکشن کمشنر اور اب چیف جسٹس کا عہدہ بھی متنازعہ ہوگیا ہے،اس وقت رویے سخت ہوگئےہیں،حکومت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی ہر بات کا طاقت سے جواب دینا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1554839977024016389
سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ ایسے سخت رویوں کو فائدہ وفاق میں موجودہ اپوزیشن جماعت کو ہی ہوگا، پی ٹی آئی کےخلاف کریک ڈاؤن کی کوئی منطق مجھے سمجھ نہیں آتی، نا ہی اس کا کوئی فائدہ نظر آتا ہے،اگر اس اقدام کا مقصد کوئی پیغام دینا ہے تو وہ پیغام کس کو دیا جارہا ہے؟ میرے خیال میں یہ ایک غلط فیصلہ ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15malickhnatakat.jpg