handsome.ebi
Chief Minister (5k+ posts)
آپکی باتوں کی مجھے کبھی سمجھ نہی آئی - آپکو مسلہ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سے ہے یا اسکے حامیوں سے ؟؟؟ آپنے لکھا کے فوج کو منت کر کے بلاتے ہیں - پی ٹی آئی کے کسی ایک لیڈر کا بیان دکھا دیں جسمیں انہوں نے فوج کو بلایا ہو تو میں پی ٹی آئی کی سپورٹ چھوڑ دوں گا - یا اگر اس فورم میں کسی پی ٹی آئی کے سپورٹر کی کسی پوسٹ میں فوج کو بلانے کا دیکھ کر آپ اسے پارٹی کی پولیسی سمجھ بیٹھے ہیں تو آپ کی عقل پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے
اور خان نے کہا تھا کے ہم پر امن رہیں گے لیکن اگر میرے کارکنوں پر تشدد کیا گیا تو پھر حالات کی زمیدار حکومت ہوگی - آپ نے اس کارکنوں پر تشدد کی بات کو نظر انداز کر کے جو بات آپکے مطلب کی تھی وہ لکھ دی
آپنے آئی جی کو دھمکیاں دینے کی بات کی تو آپ کیا چاہتے ہو حکومت کریک ڈاؤن کی تیاریاں کر ہی ہو اور خان چپ کر کے بیٹھے رہے ؟؟ وہ آپ ہی تھے نہ جسنے کہا تھا کے خان بڑ ی بھڑکیں مارتا تھا لیکن فوج کے مزاکرات والے بیان سے ٹھس ہو گیا اور مزاکرات کے لئے راضی ہو گیا ؟؟ کل جب خان نے کنٹینر لگانے پر مزاکرات ملتوی کر دیے تو مجھے آپکی بات یاد آ رہی تھے - وہ آپ جیسے ہی تھے نہ جو شرو میں کہتے تھے اس مارچ کے پیچھے فوج ہے ؟؟ اگر اس مارچ کے پیچھے فوج ہوتی تو کیا خان کبھی یہ کہتا کے نہ ہمیں پولیس روک سکتی ہے اور نہ آرمی ؟؟
اور آپنے بات کی کے مشرف کے دور میں کیا کوئی ایسا احتجاج کر سکتا تھا تو شائد آپکو یاد نہی کے عدلیہ بحالی کی تحریک میں وکیل اور سیاسی جماتیں روز ہی شاہ راہ دستور پر احتجاج کرتیں تھیں
آپنے وعدے توڑنے کی بات کی ہے تو اگر خان پرامن طور پرلوگوں کو ریڈ زون میں نہ لیکر جاتا اور لوگ خود گھسنے کی کوشش کرتے تو آپ جیسے لوگوں نے تب آسمان سر پے اٹھا لینا تھا - میرے نزدیق اگر کوئی وعده توڑنے سے بہت بڑ ے نقصان سے بچا جا سکے تو اس میں کوئی مضائقہ نہی
آپنے بات کی دھاندلی کی تو بس ایک بات کا جواب دے دیں کے بقول آپکے آپنے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا طاری بھائی بھی کہتے ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اس فورم میں پی ٹی آئی کے بڑے بڑے ناقدین کو یہ کہتے سنا کے ووٹ ہم نے پی ٹی آئی کو دیا لیکن اب انسے متنفر ہو گئے ہیں - اگر سب سے پی ٹی آئی کو ہی ووٹ دیا تھا تو پھر ووٹ کہاں گئے ؟؟ آپ دل پر ہاتھ رکھ کر باتیں کے کیا آپ واقعی سمجھتے ہیں کے پی ٹی آئی کی بس 33 سیٹس بنتی تھیں ؟ مینے آپ کو خود کہتے سنا کے نواز شریف نے الیکشن میں بہت پیسہ لگایا ہے اور اس لئے وہ اتنی آسانی سے جانے والا نہی - یہ آپکی اس بات کا جواب ہے کے دھاندلی ہوئی یا نہی
جہاں تک رہی بات طاری بھائی کی تو میں نے پہلے بھی کہا تھا اب پھر کہ رہا ہوں کے وہ جیسا مرضی لکھیں اختلاف کے باوجود مجھے انکی رائے کی قدر رہے گی
آپ پی ٹی آئی کے سپورٹرز کو ذہنی غلام کہتے ہیں بلکل سہی جی ہم ذہنی غلام ہیں لیکن آپ ہم سے بھی زیادہ ذہنی غلام ہو آپ س اندھے کنویں میں رہتے ہو اس سے بھر دیکھنا ہی نہی چاہتے -بس چھوٹی چھوٹی باتیں ڈھونڈتے ہو تنقید کے لئے آپ کی غلامانہ سوچ آپ پر اتنی حاوی ہے کے آپ کچھ اچھا دیکھ ہی نہی پاتے - آپکے یہی خیالات جماعت اسلامی کے بارے میں تھے نہ ؟؟ اور اس دن آپ کہ رہے تھے کے آپ نے جماعت اسلامی کو سمجھنے میں غلطی کی انشااللہ ایک دن یہ آپ پی ٹی آئی کے بارے میں بھی کہو گے
اور آخر میں کہنا چاہوں گا کے مجھے نہی معلوم اس مارچ کا کیا نتیجہ نکلے لیکن مجھے اس بات پر فخر ہے کے میں ایک ایسے شخص کا ادنا سا سپورٹر ہوں جو فوج سے لیکر امریکا تک سب کے خلاف بولنے کی ہمت رکھتا ہے - وہ بہادر ہے اور بہادری ایک لیڈر کی سب سے بڑ ی خوبی ہوتی ہے
Last edited by a moderator: