
مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے مبینہ طور پر مریم نواز و مریم اورنگزیب کے خلاف ریمارکس دینے پر انور مقصود اور ماہرہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، حمایت کرنے والے عدنان صدیقی کو بھی جواب دے ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر حنا پرویز بٹ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ماہرہ خان ایک سیلبرٹی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عورت بھی ہیں، انور مقصود کی جانب سے مریم بی بی اور مریم اورنگزیب پر لفظی حملوں پر ماہرہ خان کا ہنسنا اور تالیاں بجانا افسوسناک ہے۔
https://twitter.com/x/status/1638081107232014339
انہوں نے مزید کہا کہ انور مقصود کی جانب سے ملک کی دو بہادر خواتین کے خلاف کمنٹ کرنا قابل مذمت ہے۔
دوسری ٹویٹ میں حنا پرویز بٹ نے عدنان صدیقی کی جانب سے انور مقصود اور ماہرہ خان پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دینے پر ردعمل دیا اور کہا کہ آپ کا بیان مضحکہ خیز ہے، عدنان صاحب ذرا غور کریں اور اپےو قریبی ساتھیوں کو بھی ایسا کرنے کیلئے ہمت بندھائیں۔
https://twitter.com/x/status/1638131128258158596
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ ماہرہ خان اور انور مقصود دونوں کا سر شرم سے جھک جانا چاہیے، ان دونوں کی حرکتیں دنیا بھر میں مشہور ہے، میں مزید کچھ نہیں کہوں گی۔
https://twitter.com/x/status/1638204066458222592
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران ماہرہ خان نے انور مقصود سے 2 خواتین سے متعلق سوال کیا جو ہر وقت لڑتی رہتی ہیں یا فساد برپا کرتی ہیں، انور مقصود نے اس سوال کے جواب میں مریم نواز اور مریم اورنگزیب کا نام لیا اور کہا کہ میں نے یہ نام مثال کے طور پر لیے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15hinabuttmusjilenflgish.jpg