
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے سابق وزیراعلی حمزہ شہباز شریف کو لندن طلب کرلیا ہے،اطلاعات ہیں کہ نواز شریف حمزہ سے ناراض ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق سابق وزیراعلی پنجاب اور ن لیگی رہنماحمزہ شریف پارٹی قائد میاں نواز شریف کی جانب سے طلب کیے جانے پر لندن روانہ ہوگئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف حمزہ سے ناراض ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی جانب سے پنجاب میں 3 ماہ کی وزارت اعلی کے دوران خاطر خواہ کارکردگی نا دکھانے پر نواز شریف سخت ناراض ہیں، صوبے میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں شکست پر بھی نواز شریف حمزہ سے کافی نالاں ہیں۔
پارٹی قائد کے طلب کیے جانے پر حمزہ شہبا زشریف آج صبح نجی ایئر لائنز کی پرواز سے لندن روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ نواز شریف کے علاوہ اپنی والدہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
حمزہ شہباز شریف ایک ہفتے کے دورہ لندن کے بعد اگلےہفتے وطن واپس پہنچیں گے۔