حساس ادارے کے افسر کا نام لینے پر پی ٹی آئی رہنما گرفتار

subhal1-1-1.jpg

حکومت اورحساس ادارے کے اعلی افسر کیخلاف اشتعال انگیز تقریر اور الزامات پہ کراچی پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماء سبحان علی ساحل کو گرفتار کرلیا ۔

سبحان علی ساحل کو گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب واقعہ ایک گھر سے تالا توڑ کر گرفتار کیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1589388639645171715
سبحان علی ساحل کے خلاف درج ایف آئی ار کے متن کے مطابق سبحان علی ساحل نے وزیراعظم شہبازشریف، وزیرداخلہ راناثناء اللہ اور ایک حساس ادارے کے افسر (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) پر الزامات لگاتے ہوئے کردارکشی کی۔

ایف آئی آر کے مطابق سبحان علی ساحل نے عوام کو بھڑکانے اور اکسانے کی کوشش کی اور کہا کہ عمران خان کے قتل کے منصوبے بند کمروں میں بنتے ہیں اور خان صاحب جس کی نشاندہی کریں گے تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
Fg6b-V4-JXEAAej-e.jpg


سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان اور علی زیدی نے سبحان علی ساحل کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سبحان علی ساحل عمران خان کے ساتھ کھڑے رہنے کی قیمت ادا کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1589356706408300544
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ورکر اور رہنما غیر آئینی گرفتاریوں سے گھبرانے والا نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سبحان علی ساحل نے 2013 میں کراچی سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا ، 2018 میں ٹکٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف سے ناراض ہوگئے تھے ۔
https://twitter.com/x/status/1589337722963259392
جب رجیم چینج آپریشن کے ذریعے تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی تو وہ دوبارہ عمران خان کیساتھ آملے اور احتجاج ،سڑکوں پہ متحرک رہے۔
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
فاشسٹ حکومت کی فاشسٹ ایجنسی

ثنااللہ تو ہمیشیہ سے افواج کا پالتو غنڈہ اور جرائم کا سرپرست اور ہینڈلر رہا ہے مگر پچھلی دھائی میں اس جرائم پیشہ ایجنسی کے منہ پاکستانی عوام کا خون لگ چکا ہے جسکی کچھ حد نہیں اس ناسور کا علاج کرنا لازم ہو چکا ہے ۔۔​
 

JusticeLover

Minister (2k+ posts)
آخر کب یہ حساس ایجنسی ٹھیک ھو گی۔ کب یہ زمہ دار اور قانون کےتابع ھوگی۔
ان منحوسوں کا نام لینا کب سے جرم ھو گیا جو مجرم ھے غلط کام کرتا ھے اسکا نام لیں بڑھ چڑھ کر لین۔

سب پر تنقید ھونی چاھیے اور ھر ایک قانون کے تابع ھونا چاھیے، کب تک ھم انگریزوں کی باقیات اور ان کے قالے قانون کے غلام رھیں گے۔
اگر حضرت عمر سے ان کے کپڑوں کے بابت سوال ھو سکتا ھے تو یہ ڈرٹی ھیری کس کھیت کی مولی ھے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
BLASPHEMY
کے الزام میں پھانسی دیدو اتنی بڑی توہین اس پر تو پھانسی کی سزا ہو نئ چائے اتنا بڑا پورنو گرافر جس کا نام بھی وضو کرکے لینا چائیے اسکا نام وضو کے بغیر لے لیا پھانسی تو بنتی ہے
 

Back
Top