
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے بیرون ملک اپنی اور شوہر کی گرفتاری پر خاموشی توڑ دی۔ چند روز سے حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال شاہ کی گرفتاری کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم اب ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے شوہر کے ہمراہ اس پر ردعمل دے دیا ہے۔
اپنے ریکارڈڈ ویڈیو بیان میں گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دے دیا ہے۔ حریم شاہ نے بلال شاہ کے ساتھ اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو بیان میں کہا کہ صبح سے جھوٹی خبریں سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز پر چل رہی ہیں لیکن کسی صحافی نے میرا مؤقف لینے کی زحمت نہیں کی۔
حریم نے شاہ مزید کہا کہ ہر دوسرے روز کوئی نہ کوئی جھوٹی خبر سامنے آجاتی ہے۔ اب میں نے اپنے وکیل سے بات کی ہے اور گرفتاری کی جھوٹی خبریں پھیلانے والے چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
یاد رہے کہ حریم شاہ کی ترکیہ ایئرپورٹ پر گرفتاری کی اور بھاری مقدار میں ان سے سونا اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔