حجاب - مغرب اسلام کا دشمن کیوں ؟

aka DURRANI

MPA (400+ posts)
Thanks for the nice comments... I am also telling their mistake only..

I like Burqah too .... My mother was head of school , she used to wear Burqah.

but unluckily , my wife is not.

definitely we r not a very strict family.

But if people like it they could have it....

I think it is not the whole Islam anyways.

may be your family is having it , it is good.

discussion just for discussion is not good.

my pleasure...:jazak:
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
کیسے عجیب انسان ہو تم، بحث حجاب پر ہو رہی ہے اور تُم کِسی کے گھر والوں پر جا پہنچے۔
اگر کوئی چہرے کے حجاب کو تسلیم نہیں کرتا یہ اُس کی مرضی تُم اور میں کون ہوتے ہیں ٹھکیدار بننے کے۔ اس پر اپنے گھر والوں کی تصاویر لگوانے کا جاہلانہ مطالبہ کرنا جہالت کے سِوا کیا ہوگا۔
تُمہاری دلیل کے مطابق تو کوئی تُم سے بھی کہہ دے گا اگر حجاب ہی مکمل اسلام ہے تو تُم اپنی فیملی کی حجاب میں تصاویر نشر کر دو اِس سے اسلام کی تشہیر ہوگی۔ کوئی حیا نوں ہتھ مار۔

بھائی کوئی بات نہی

اب وہ بات نہی رہی
کسی زمانے میں ہماری خواتین کی زیادتی برقہ میں ہوتی تھی ، تعلیم یافتہ بھی ، اور مرد شلوار قمیض پہنتے تھے

اور دیہات کی خواتین برقہ نہی لیتی تھیں ، صرف اوڑھنی لیتی تھیں ، کیونکہ انہوں نے چھوٹے سے دیہات میں رہنا ہوتا تھا

اور وہاں کا ماحول صاف تھا ، لوگ ایک دوسرے کو جانتے تھے

اب یہ بات نہی ہے ، رواج بدل گیا ہے
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
:lol::lol:

یہ جو ایف سی والوں کےہاتھ رکشے کے پاس ایک پکڑا "گئی" ہے وہ گیندیں رکھنا بھول گیا تھی شائید اور ایف سی والا کوئی بہت ہی ندیدہ بیٹھا تھا اس لئے اسے شک ہوا تھا کہ یہ کیسی گاڑی ہے بغیر بونٹ۔

:lol::lol:
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
حجاب کیوں ضروری ہے؟

حجاب کیوں ضروری ہے

محفل میں سب بے پناہ غم واندوہ کے عالم میں بھی اس کے اس قدر ساتر اور باپردہ لباس میں ملبوس ہونے پر حیرت کا اظہار کر رہے تھے کہ عزیز از جان بیٹا رخصت ہو رہا ہے اور اسے اپنے حجاب کی پڑی ہوئی ہے۔ کسی نے اس پر تعجب کیا تو اس نے نمناک آنکھوں اور بھیگے لہجے میں جواب دیا میں نے اپنا بیٹا کھویا ہے، اپنی حیا تو نہیں کھوئی۔ امت کی کچھ بیٹیاں پانی کے سیلاب میں اپنے حجاب اور زندگی کی بقاءکی جنگ لڑ رہی ہیں اور کچھ دختران اسلام مغربی تہذیب کے سیلاب میں حجاب کا تحفظ کر رہی ہیں۔موجودہ دور میں عالمی استعماری طاقتوں نے امت مسلمہ پر تہذیبی یلغار کرتے ہوئے اسلامی شعائر کو ہدف بنایا ہوا ہے۔ قرآن کریم، ناموس رسالت اور حجاب ان کے خصوصی اہداف ہیں۔ ہر جگہ پر ان شعائر اسلام کو انتہا پسندی، قدامت پرستی اور دہشت گردی کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

فرانس، بیلجیئم ، ڈنمارک اور یورپ کے مختلف ممالک میں اس کے خلاف قانون سازی ہو رہی ہے۔ امت مسلمہ بالعموم اور ان ممالک میں رہنے والے مسلمان بالخصوص ان متعصب اور امتیازی قوانین کی وجہ سے مسائل سے دوچار ہیں۔عالمی یوم حجاب 4 ستمبر کو کیوں منایا جاتا ہے؟ یہ سوال عام طور پر ذہنوں میں اٹھتا ہے؟ تو اس کا پس منظر کچھ یوں ہے کہ 11ستمبر کے بعد کی دنیا میں مغربی ذرائع ابلاغ نے جہاں اسلام کے خلاف کھل کر صف آرائی کی، وہیں شعائر اسلام اور خاص طور پر حجاب کے خلاف ان کا تعصب بڑھتا چلا گیا اور مسلم معاشرے میں حجاب کے بڑھتے ہوئے رجحان سے ذرائع ابلاغ کافی خوف زدہ نظر آنے لگے۔

حجاب کے خلاف اس بڑھتی ہوئی مہم کے پیش نظر لندن کے میئر لونگ سٹون نے لندن میں ایک بین الاقوامی کانفرنس بلائی جس میں دنیا بھر کے تقریباً300مندوبین نے شرکت کی۔ عالم اسلام کے ممتاز راہنما علامہ یوسف القرضاوی اس کے مہمان خصوصی تھے۔ چونکہ 2ستمبر2003ء کو فرانس میں ہیڈ اسکارف پر پابندی کا قانون اسمبلی میں پیش ہوا تھا اور اس بات پر مسلمانوں کے اندر بہت غم و غصہ پایا جا رہا تھا اس لئے اس کے جواب میں 4 ستمبر2004ء سے عالمی یومِ حجاب کا اعلان کیا گیا اور اس دن سے اسے پوری دنیا میں حجاب کے تحفظ کے عزم نو کے طور پر منایا جاتا ہے۔معاشرے میں حیا کے چلن کو عام کرنے، گھر اور خاندان کے نظام کو پاکیزہ اور مستحکم کرنے اور اخلاق وکردار کو آراستہ کرنے کے لئے اللہ رب العلمین نے اپنی آخری آسمانی کتاب قرآنِ کریم میں واضح طور پر انسانوں کو ہدایت دی اور اس میں پہلے مردوں کو خطاب کیا اور بعد میں عورتوں کو ہدایت دی کہ

!""اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) مومن مردوں سے کہو کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔ یہ ان کے لیے زیادہ پاکیزہ طریقہ ہے۔ جو کچھ وہ کرتے ہیں اللہ اس سے با خبر رہتا ہے۔ اور اے نبی( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) مومن عورتوں سے کہہ دو کہ اپنی نظریں بچا کر رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں اور اپنا بناؤ سنگھار نہ دکھائیں سوائے اس کے جو خود بخود ظاہر ہو جائے اور اپنے سینوں پر اپنی اوڑھنیاں پھیلائے رکھیں۔"" (النور 31,30:24)

ہمارے معاشرے میں یہ تصور عام ہے کہ حجاب کا حکم صرف عورتوں کے لیے ہے مگر اللہ رب العلمین نے مردوں کو بھی اس کا پابند بنایا ہے کہ وہ معاشرہ میں مضبوط اخلاقی نظام کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ حجاب محض ڈیڑھ گز کپڑے کے ٹکڑے کو سرپر لپیٹ لینے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک پورا اخلاقی نظام ہے جو ہماری پوری زندگی کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ یہ اسلام کا نظام عفت و عصمت ہے جو معاشرے کو پاکیزگی عطا کرتا ہے۔ عورت کو توقیر بخشتا ہے۔ خاندانوں کو مضبوط اور مستحکم کرکے مضبوط معاشرے کی بنیادیں فراہم کرتا ہے۔بے حجابی شیطان کی اولین چال تھی جس میں اس نے حضرت آدم کو گرفتار کیا اور آج تک اس کی سب سے پسندیدہ چال یہی ہے کہ ابن آدم کو اسی طرح سے گمراہ کرکے اسے اس کے لباس سے محروم کر دے۔

جبکہ اس کے برعکس اللہ رب العالمین نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر اسے لباس کی تہذیب سے آراستہ کرکے اسے دوسرے حیوانات سے ممتاز کردیا۔ہمارے ہاں جتنی قیمتی چیز ہوتی ہے۔ اسے اتنا ہی لوگوں کی نظروں سے دور اور مختلف حفاظتی تدابیر کو اختیار کرکے محفوظ رکھا جاتا ہے۔ انسانی حیا اور شرف بھی اللہ کی نظر میں ایک بہت ہی قیمتی اور محفوظ رکھنے کے لائق چیز ہے اور عورت کا حسن اور اس کا وجود اللہ رب العزت نے اور بھی زیادہ محترم اور قیمتی بنایا ہے اور اسے اتنا ہی لوگوں کی نظروں سے محفوظ رکھنے کے لئے حجاب کے احکامات نازل کئے ہیں کہ موتی صدف میں بند ہو کر ہی پرورش پاتا ہے۔افغانستان میں مسلمان ہونے والی برطانوی صحافی ایوان ریڈلے (جو ہمارے ساتھ انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کی کانفرنس میں لبنان میں شریک تھیں اور اب imwuکی یورپ کی نگران ہیں) سے میں نے فرانس میں حالیہ حجاب پر پابندی کے قانون کے بارے میں پوچھا کہ آپ کی نظر میں یہ پابندی کیوں عائد کی گئی ؟ انہوں نے ایک طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ مجھے جواب دیا کہ دیکھ راحیل! سرکوزی کی بیوی کارلا ایک ایسی ماڈل ہے جس کی عریاں تصاویر نیٹ پر عام ہیں۔

اس طرح کے لوگوں کو ہمارا حجاب زہر لگتا ہے کہ یہ کیوں اتنی محفوظ ہیں؟ اس نے مجھے ایک واقعہ بھی بتایا کہ برطانیہ میں جب اس وقت کے وزیرخارجہ جیک سٹرا نے یہ بیان دیا کہ میں نقاب والی عورت کے ساتھ بات نہیں کر پاتا کہ مجھے اس کا چہرہ نظر نہ آنے کی وجہ سے بات سمجھنے میں مسئلہ ہوتا ہے۔ تو میں نے اسے جواب دیا کہ آپ کی طرح کے لوگوں کو پھر موبائل فون، ریڈیو اور کمپیوٹر تو بالکل استعمال نہ کرنا چاہیے کیونکہ چہرہ تو نظر نہیں آتا تو آپ کو بات پھر کیسے سمجھ آئے گی اور وہ لا جواب ہوگئے۔ہمارے قومی شاعر حجاب کی مصلحتوں کے بارے میں جاوید نامہ میں فرماتے ہیں کہ !''اے کہ دور حاضر نے تیرے دینی جذبے کی گرمی کو سرد کردیا ہے۔ آو میں تمہیں حجاب کی مصلحتوں کو کھول کر بتاتاہوں۔ ذوق تخلیق کی آگ انسانی جسم میں سلگ رہی ہے۔ اسی ذوق تخلیق کی آتش سے انسانی معاشرہ فروغ پا رہا ہے۔ جس کو بھی اس آتش کا کچھ حصہ ملا ہے۔ وہ اپنے اندر کے سوز و ساز کی گرمی سے ایک کش مکش میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ ہر وقت وہ اپنے تخلیق شدہ نقش کی نگرانی کرتا ہے تاکہ کوئی اور اس کے نقش پر اثر انداز نہ ہو۔ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غار حرامیں خلوت اختیار کی اور امت مسلمہ کا نقش ان کے دل میں راسخ کردیا گیا۔ ان کی خلوت سے ایک قوم پیدا کردی گئی۔ کم آمیزی سے فکر و تخیل میں زندگی کی لہریں دوڑنے لگتی ہیں اور انسان زیادہ بیدار، زیادہ جستجو کرنے والا اور زیادہ حاصل کرنے والا بن جاتا ہے۔

آفاق کے سارے ہنگامے پر نظر ڈالو اور تخلیق کرنے والی ہستی کو جلوت کے ہنگاموں کی زحمت میں نہ ڈالو۔ اس لئے کہ ہرتخلیق کی حفاظت کے لئے خلوت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے صدف کا موتی خلوت میں جنم لیتا ہے۔''علامہ اقبال اس نظم میں بہت لطیف نکتہ بیان کرتے ہیں کہ عورت چونکہ خالق کی صفت تخلیق کی حامل ہے۔ اللہ نے اپنی اس صفت تخلیق کو صرف عورت کو عطا کیا ہے۔ تو جس طرح وہ خود خالق ہے اور ہمیں نظر نہیں آتا اور ہمہ وقت اپنی تخلیق کی نگرانی کر رہا ہے۔ اس نے عورت کو بھی حجاب میں رہنے کو پسند کیا ہے کہ وہ اپنی آنے والی نسل کی اچھی تربیت اور نگرانی کرسکے۔ اسے باہر کے ہنگاموں کی تکلیف مت دو۔ اسے معاش اور مشقت کے کاموں میں مت گھسیٹو کہ اس طرح وہ دوہرے بوجھ کا شکار ہو کر
اپنے فطری فرائض سے غافل ہوجائے گی اور اپنی نسل کی آبیاری نہ کرسکے گی۔

سیلاب کی تباہ کاریوں پر نظر ڈالیں اور علامہ اقبال کی اس نظم پر غور کریں تو پاکستانی عورت ہمیں فطرت کے برپا کردہ اس ہنگامے میں بھی اپنے فرائض بحسن و خوبی سرانجام دیتی ہوئی نظر آتی ہے۔ خیبر پختونخواہ کے کیمپ ہوں یا پنجاب کے، سندھ ہو یا بلوچستان یا آزاد کشمیر۔ عورت اپنی حیا کے تحفظ کی جنگ بھی لڑ رہی ہے اور اپنی اور اپنے بچوں کی بقاء اور زندگی کے لئے بھی ہر مشکل کو انگیز کر رہی ہے۔

نوشہرہ موٹروے پر ایک عورت کو دیکھا کہ وہ اپنے بچوں کے لئے سخت پریشان تھی کہ ''مجھے سڑک سے کہیں دور خیمہ دے دیں۔ میں بھوکی رہ لوں گی مگر میرے بچے کہیں سڑک پر کسی گاڑی کی زد میں نہ آ جائیں ''۔ ہمیں کسی نے کہا کہ آپ اپنے کاموں کو کیوں میڈیا میں نہیں اجاگر کر رہیں۔میں نے انہیں جواب دیا کہ ہم جب سونامی کے طوفان میں ریلیف کے لئے آچے انڈونیشیا میں تھے تو ہم نے ایک دن اپنی افواج کے ساتھ ریلیف کے کام میں گزارا۔ میں نے وہاں کے انچارج سے کہا کہ بھائی آپ نے میڈیا میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے کوئی پلاننگ نہیں کی۔ اتنا کام کر رہے ہیں مگر کسی کو خبر نہیں۔ ''انہوں نے مجھے بہت پیارا جواب دیا کہ ''بہن یہاں ہمارا نام نہیں ہمارا کام بولتا ہے ''اور واقعی جہاں آپ کا کام بو ل رہا ہو وہاں آپ کو نام کی فکر نہیں ہونی چاہیے۔

سمعیہ راحیل
 
Last edited:

zia

Voter (50+ posts)
میرا خیال ہے کہ یہ کام پہلے آپ کریں ، کیونکہ اچھے کام کی ابتدا خود سے کرنی چاہے

اپنی فیملی کی تصویر لگایں ذرا

yar apni larai ( fight) main family ko kiyoon la raha ho . sab ke families hamari maa behn hain
 

awan4ever

Chief Minister (5k+ posts)
اتنا جذباتی ہونے کی کیا ضرورت پیش آ جاتی ہے یہ سب کچھ نہیں لوگ پھر بھی سعودیہ جاتے ہیں. . اینٹ ہی گری ہے عمارت سلامت ہے الله سلامت رکھے

Chalo eent ke khair hy, aik jagah sy giri hy kisi aur jaga fit ho jai ge...imarat honi chaheaye.
Umeed hy jinko face-veil ke tension hy wo jald apni nationality chorr ker Saudi panah lenay pohanch jain gay.
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
yar apni larai ( fight) main family ko kiyoon la raha ho . sab ke families hamari maa behn hain

پوسٹ نبمر پانچ بھی پڑھی ہو آپ نے

یہ آپ کے بھائی دی پاکی کی خواہش ہے کہ اپنی فیملی کی تصویر پوسٹ کریں

امید ہے آپ اس کو بھی اپنے انہی الفاظ میں سمجھا یں گے

اور یہ کوئی فایٹ بھی نہی ہے ، ایک بات چیت ہے

کیا ہم عام بات چیت میں اس طرح لڑتے ہیں؟
 

yeh-cheez

Minister (2k+ posts)
Please dont mix hijaab with niqaab...west has a problem with niqaab that is veil...even in quran there is no order of hiding or covering face...had that been rhe case nwould be neccessary on hajj...covering head and chest is neccessary and apart from that everything is just a mullah made extension.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Chalo eent ke khair hy, aik jagah sy giri hy kisi aur jaga fit ho jai ge...imarat honi chaheaye.
Umeed hy jinko face-veil ke tension hy wo jald apni nationality chorr ker Saudi panah lenay pohanch jain gay.​

الله بلند و بانگ دعوں کی عمارت قائم رکھے، خیال رکھنا کہیں یہ پہلی اینٹ ثابت نا ہو

سعودیہ میں جا کر بڑی بڑی لبرل پردہ پوش ہو جاتی ہیں. جنہوں نے کرنا ہے وہ تو کریں گی اس میں کون سی بڑی بات ہے. عجیب بات ہے لوگ پھر بھی جاتے ہیں

Firdous-640x480.jpg



saudia-arebia-pakistan.jpg
 

awan4ever

Chief Minister (5k+ posts)

الله بلند و بانگ دعوں کی عمارت قائم رکھے، خیال رکھنا کہیں یہ پہلی اینٹ ثابت نا ہو

سعودیہ میں جا کر بڑی بڑی لبرل پردہ پوش ہو جاتی ہیں. جنہوں نے کرنا ہے وہ تو کریں گی اس میں کون سی بڑی بات ہے. عجیب بات ہے لوگ پھر بھی جاتے ہیں

Firdous-640x480.jpg



saudia-arebia-pakistan.jpg
[/RIGHT]

Boht achi missal de hay.

Mein bhe tu yehi keh raha hoon, umeed hy kaafir maghreb k sataye huay suchay momino ko Ale-Saud apnay daaman mein jagah day gay takeh wo bayperdgi say bach ker deen ke khidmat ker sakein.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Boht achi missal de hay.

Mein bhe tu yehi keh raha hoon, umeed hy kaafir maghreb k sataye huay suchay momino ko Ale-Saud apnay daaman mein jagah day gay takeh wo bayperdgi say bach ker deen ke khidmat ker sakein.

سعودیہ جا کر سب کو سچا مومن بننا پڑتا ہے. مغرب میں پتا چلتا ہے کون کتنا سچا ہے
 

awan4ever

Chief Minister (5k+ posts)
سعودیہ جا کر سب کو سچا مومن بننا پڑتا ہے. مغرب میں پتا چلتا ہے کون کتنا سچا ہے

Bilkul. Aur chonkeh ab un per zindagi itni tang ho gye hay keh wo purdah bhe nahi ker saktay is leaye Saudia k 'sachay' momino ka farz hy keh apnay sataye huay momin bhaion ke madad kerain aur unhein daar-ul-harb sy nikaal ker daar-ul-islam mein lay aein.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Bilkul. Aur chonkeh ab un per zindagi itni tang ho gye hay keh wo purdah bhe nahi ker saktay is leaye Saudia k 'sachay' momino ka farz hy keh apnay sataye huay momin bhaion ke madad kerain aur unhein daar-ul-harb sy nikaal ker daar-ul-islam mein lay aein.

پھر سیکولر ازم کی لاج کون رکھے گا
 

Back
Top