zaman

MPA (400+ posts)
میں قائد عوام ہوں
میں پسر شاہنواز ہوں میں پدر بے نظیر ہوں
نکسن کا میں غلام ہوں میں قائد عوام ہوں
میں شرابیوں کا پیر ہوں میں لکھپتی فقیر ہوں
وہسکی بھرا ایک جام ہوں میں قائد عوام ہوں
جتنے میرے وزیر ہیں سارے ہی بے ضمیر ہیں
میں انکا بھی امام ہوں میں قائد عوام ہوں
دیکھو میرے اعمال کو میں کھا گیا بنگال کو
پھر بھی میں نیک نام ہوں میں قائد عوام ہوں
سنو اے موحبان وطن رہنے نہ دونگا مہکتا چمن
میں موت کا پیغام ہوں میں قائد عوام ہوں
میری زبان ہے بے کمال لڑتا ہوں میں ہزار سال
اندرا کا میں غلام ہوں میں قائد عوام ہوں
ہیں قادیانی میری جان نہ فکرکر تو مسلمان
میں قاتل اسلام ہوں میں قائد عوام ہوں