
اسلام آباد میں صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کےمعاملے پر سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کے جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ محسن بیگ کے گھر چھاپے کے دوران ایف آئی اے کا جو اہلکار زخمی ہوا سے عدالتی حکم کے باوجود عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت میں اس اہلکار کو پیش نہ کرنے کی 2 وجوہات ہوسکتی ہیں کہ یا تو وہ شخص ایف آئی اے کا نہیں کسی اور ادارے کا اہلکار تھا یا پھر وہ شخص ا یف آئی اے کی اس چھاپہ مار ٹیم کا حصہ نہیں تھا جس نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا۔
https://twitter.com/x/status/1495101350853681155
حامد میر کے اس دعویٰ پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹر پر ردعمل دیتے ہوئے اسے "فیک نیوز" قرار دیا اور کہا کہ محسن بیگ کے ہاتھوں زخمی ہونے والے اہلکار کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1495405914903429120
ڈاکٹر شہباز گل کے علاوہ نجی خبررساں ادارے جی این این کے رپورٹر اور اسلام آباد کے ایک صحافی عمران محمد نے بھی حامد میر کے دعوے کو مسترد کیا اور کہا کہ میر صاحب آپ عدالت میں نہیں تھے، میں موجود تھا۔
https://twitter.com/x/status/1495348835102642182
انہوں نے مزید کہا کہ اُس زخمی اہلکار کو ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کے روبرو پیش کیا گیا تھا جس پر عدالت نے اس کے بارے میں استفسار بھی کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10hamidmirfakenews.jpg