مولانا فضل الرحمان کی پارٹی جمیعت علمائے اسلام(ف) نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی پر دھاندلی کا الزام لگادیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے اتحاد میں شامل جمیعت علمائے اسلام (ف)نے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے سندھ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔
یہ اعلان جے یو آئی ف سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد محمود نے لاڑکانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہ سندھ کے 14 اضلاع میں ہونےوالے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے بعد آنے والے نتائج کو مسترد کرتےہیں۔
انہوں نے اپنی پارٹی قیادت سے "زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ تحریک" شروع کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انتخابات کےد وران ہمارے کارکنان اور ووٹرزپرگولیاں چلائی گئیں اور الٹا ہمارے کارکنان کے خلاف ہی مقدمات درج کیے گئے۔
راشد محمود سومرو نے کہا کہ کارکنان اور ووٹرز پر تشدد اور مقدمات درج ہونے کے بعد وفاق میں حکومتی اتحاد سے متعلق غور کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/murad-ali-shah-ppp-juiii.jpg