
جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ کے پی میں شرمناک شکست کو چھپانے کیلئے جمعیت پر تنقید کی جارہی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں رہنما جے یو آئی نے کہا کہ جے یو آئی ف کی حکومت خیبر پختونخوا میں اس وقت سے ہے جب فواد چوہدری پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی پیدائش سے قبل مفتی محمود نے پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین دیا، اس آئین پر مفتی محمود کے دستخط ہیں اور اسی آئین کے تحت فواد چوہدری وزیراور عمران خان وزیراعظم بن کر بیٹھے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1473257998374117379
حافظ حمد اللہ نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ آئین بنانے والی جے یو آئی کو انتہا پسند کہنے والے خود انتہا پسند اور شدت پسند ہیں، جمیعت کی قیادت مولانا فضل الرحمان جمہوریت کی جنگ لڑتے لڑتے تین خود کش حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1473258002538975240
رہنما جے یو آئی ف نے کہا کہ 2014 کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ، پی ٹی وی، پولیس آفیسر پر حملے سول نافرمانی کا اعلان ، انتہا پسندی و شدت پسندی اور دہشت گردی ریاست سے بغاوت نہیں ہے؟
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ جے یو آئی کے خیبرپختونخوا میں اٹھنے پر مایوسی ہوئی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں سب ٹھیک نہیں ہے، ان لوگوں کو اب اقتدار ملنا بہت بدقسمتی کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک ملک گیر جماعت ہے اگر پی ٹی آئی کی متبادل جے یو آئی ہے توپھر سوچنے کی بات ہے کیونکہ پی ٹی آئی نہیں ہوگی تو کوئی قومی پارٹی نہیں ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6fahmadjuif.jpg